فیفا عالمی کپ میں ہالینڈ نے سینیگال کو دو گولوں سے شکست دی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2022, 11:42 AM | اسپورٹس |

دوحہ، 22؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) فیفا عالمی کپ  کے ایک انتہائی دلچسپ مقابلے میں ہالینڈ کی ٹیم نے سینیگال کی افریقی ٹیم کو صفر کے مقابلہ دو گول سے شکست دے کر تین پوائنٹ حاصل کر لئے۔ ہالینڈ کی ٹیم کو مضبوط کہا جا رہا تھا لیکن سینیگال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلا گول کھیل کے ۸۴ ویں منٹ میں  ہالینڈ کے نوجوان کھلاڑی گکپو نے کیا ۔

ایک جانب جہاں ہالینڈ کے گول کیپر نے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا وہیں دوسرے ہاف میں  آئے میمپھس نے ہالینڈ کے حملوں میں جان پھونک دی۔ گکپو نے ہیڈ سے شاندار گول کیا جبکہ میمپھس کے ایک شاٹ کو سینیگال کےگول  کیپر صحیح طرح روک نہیں پائے اور  بعد میں آئے کھلاڑی کلاسن نے آخری منٹ میں ری باؤنڈ پر  شاندار گول کیا۔

افریقی چیمپئن سینیگال کی ٹیم نے زبردست مقابلہ کیا اور ہالینڈ کے گول کیپر کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے وہ کئی گولوں سے محروم رہ گئے۔ ادھر سینیگال کی ٹیم کو اس وقت دھچکا لگا جب ان کے مڈ فیلڈر چیخو کویاٹے  کو چوٹ لگنے کی وجہ سے کھل کے میدان سے باہر جانا پڑا۔ پہلے ان کے اسٹار اسٹرائکر سادیو مانے کا چوٹ کی وجہ سے عالمی کپ سے باہر ہونے سے ٹیم کو کافی نقصان ہو چکا ہے۔

ہالینڈ کے کوچ وان گال اپنی ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ سینیگال کی ٹیم نے شاندار فٹبال کھیلی اور کئی مرتبہ وہ گول کرنے کے قریب پہنچ گئے اور جیت سے ہالینڈ کو کافی فائدہ ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جنوبی افریقہ کو شکست دے کرآسٹریلیا آٹھویں بار ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل

ورلڈ کپ کرکٹ  کے دوسرے  سیمی  فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 213 رنز کا  ہدف 47.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل ...

افغانستان کے ہاتھوں ہارتے ہارتے بچا اسٹریلیا؛ میکسویل کی ڈبل سنچری نے رکھ لی اسٹریلیا کی لاج؛ سیمی فائنل میں داخل

پانچ بار کے عالمی چمپین اسٹریلیا کو آج افغانستان نے اُس وقت لوہے کے چنے چبانے پر مجبور کردیا جب ٹوس جیت کر افغانستان نے  پہلے بازی کرتے ہوئے   مقررہ پچاس اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر  291 رنز اسکور کرڈالے۔بعد میں جب اسٹریلیا کے بلے باز میدان میں اُترے تو افغانی باولروں ...

کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت کا سلسلہ جاری؛ جنوبی افریقہ کے خلاف درج کی 243 رنوں سے آسان جیت

  ہندوستان نے  آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اب تک کی خطرناک ٹیم سمجھی  جانے والی  ٹیم  جنوبی افریقہ کو بھی باآسانی زیر کرتے ہوئے 243 رنز سے شکست دیدی۔ اس جیت کے ساتھ ہی عالمی کپ میں انڈیا  نے مسلسل آٹھویں فتح حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن کو مستحکم کرلیا ہے۔ ...