لوک سبھا انتخابات کو لے کر سدارامیا نے کہا، شکست کے خوف سے بی جے پی کی ٹیکس دہشت گردی؛ عوام دینگے جواب

Source: S.O. News Service | Published on 31st March 2024, 11:30 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 31/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخابات میں شکست کے خوف سے بی جے پی آئینی ایجنسیوں کا کھلے عام غلط استعمال کرتے ہوئے ٹیکس دہشت گردی پر اتر آئی ہے۔ آئی ٹی ، ای ڈی ، سی بی آئی اور دیگر ایجنسیوں کے ذریعے وہ کانگریس سمیت ملک کی اہم اپوزیشن پارٹیوں کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہی۔

اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کو ایجنسیوں کے ذریعے ہراساں کر کے یا ان کے رہنماؤں کو قید میں ڈال کر اگر بی جے پی یہ سمجھ رہی ہے کہ وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرلے گی تو یہ اس کا بھرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس نے کانگریس کو 1823 کروڑ روپے ادا کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے، جبکہ بی جے پی کی طرف سے 18-2017 کے دوران بے نامی افراد سے 4.5 لاکھ روپے اور بغیر کسی پتہ کے 1297 افراد سے 42 کروڑ روپے لینے کے معاملہ میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ کانگریس نے اس حقیقت کو بے نقاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن بنیادوں پر محکمہ آئی ٹی نے کانگریس کو نوٹس جاری کیا ہے اسی بنیاد پر اگر بی جے پی کونوٹس جاری کیا جاتا ہے تو اسے 4263 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی محکمہ انکم ٹیکس اپوزیشن پارٹیوں کو نشانہ بنانے کیلئے متحرک ہو گیا ہے۔ صرف کانگریس ہی نہیں ترنمول کانگریس عام آدمی پارٹی اور دیگر کونشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن بی جے پی کی دھاندلیاں جب سامنے آئی ہیں تو ایجنسیاں اندھی ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے بعض رہنماؤں کی ڈائریوں کی بنیاد پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔

سدارامیا نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی سب سے بڑی طاقت عوام کی تائید ہے ، پیسہ نہیں۔ جبکہ بی جے پی کا سارا دارو مدار پیسہ اور سرکاری ایجنسیوں پر ہے۔ ملک میں جو بھی ہو رہا ہے عوام دیکھ رہے ہیں۔ انتخابات میں وہ اس پر اپنا فیصلہ ضرور سنا ئیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس سیاسی جماعت کو لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹوں پر کامیاب ہونے کا یقین ہے وہ اپوزیشن پارٹیوں کو ہراساں کر رہی ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہو گیا ہے کہ بی جے پی اپنی کمزوریوں کو چھپانے اور کسی بھی طریقہ سے اقتدار سے چپکے رہنے کیلئے من مانی کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...