کسانوں کا احتجاج: دہلی کے سرحدی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ، یوپی سے ٹریکٹروں کے لیے کوئی داخلہ نہیں

Source: S.O. News Service | Published on 11th February 2024, 10:16 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 11/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) ۱۳؍فروری کو کسانوں کے ایک اور احتجاج سے پہلے، دہلی پولیس نے اتوار کو سرحد پر فوجداری ضابطہ کی دفعہ ۱۴۴؍ نافذ کر دی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے اور امن و امان کو برقرار رکھا جاسکے۔ دہلی پولیس نے اپنے ایک حکم میں کہا ہے کہ ’’اطلاع ملی ہے کہ کچھ کسان تنظیموں نے ایم ایس پی اور دیگر قانون کے اپنے مطالبات پورا کرنے کے لئے ۱۳؍فروری کو دہلی میں جمع ہونے اور مارچ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ وہ  اپنے مطالبات پورے ہونے تک دہلی کی سرحد پر بیٹھے رہیں گے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس نے سیکشن ۱۴۴؍ کریمنل پروسیجر کوڈ، ۱۹۷۳کا قانون نافذ کیاہے جس کے مطابق عوامی اجتماع پر پابندی ہوگی۔‘‘

حکم نامے کے مطابق دہلی اور اتر پردیش کے درمیان تمام سرحدوں اور شمال مشرقی ضلع کے دائرہ اختیار والے علاقوں کے ساتھ ہی آس پاس کے علاقوں میں عوام کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ حکم کے مطابق ’’اتر پردیش سے دہلی میں مظاہرین کو لے جانے والے ٹریکٹروں، ٹرالیوں، بسوں، ٹرکوں، تجارتی گاڑیوں، ذاتی گاڑیوں، گھوڑوں وغیرہ پر داخل ہونے پر پابندی ہوگی۔ نارتھ ایسٹ ڈسٹرکٹ پولیس مظاہرین کو دہلی میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے تمام تر کوششیں کریں گی ۔ کسی بھی شخص کو ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، بشمول آتشیں اسلحہ، تلوار، ترشول، نیزہ، لاٹھی، سلاخ وغیرہ۔ شمال مشرقی ضلع پولیس ان افراد کو موقع پر ہی حراست میں لے لے گی۔ اگر کوئی بھی شخص اس حکم کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا تو اسے تعزیرات ہند ۱۸۶۰ءکی دفعہ ۱۸۸؍ کے تحت سزا دی جائے گی۔‘‘

منصوبہ بند `’’دہلی چلو‘‘مارچ سے قبل انبالہ، جند اور فتح آباد اضلاع میں پنجاب-ہریانہ کی سرحدوں کو سیل کرنے کیلئے بھی وسیع انتظامات کئے جارہے ہیں۔

کسان احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟

کسان کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی ضمانت دینے والے قانون کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو کہ انہوں نے۲۰۲۱ء میں منسوخ شدہ زرعی قوانین کے خلاف اپنا احتجاج واپس لینے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ وہ سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد، کسانوں اور کھیت مزدوروں کیلئے پنشن، کھیت کے قرضوں کی معافی، پولیس کیس واپس لینے اور لکھیم پور کھیری تشدد کے متاثرین کیلئے ’انصاف‘ کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔۲۰۲۰ءمیں پنجاب اور انبالہ  کے قریبی علاقوں سے بڑی تعداد میں کسان شمبھو بارڈر پر جمع ہوئے اور دہلی کی طرف مارچ کیلئے پولیس کی رکاوٹیں توڑ دیں۔ کسانوں نے، خاص طور پر پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش سے، دہلی کے سرحدی پوائنٹس - سنگھو، ٹکری اور غازی پور پر ۳؍زرعی م قوانین کے خلاف ایک سال تک طویل احتجاج کیا۔

ڈی سی پی سمر سنگھ پرتاپ نے کہا کہ’’اس سے پہلے، ہریانہ حکومت نے پنچکولہ میں دفعہ ۱۴۴؍ نافذ کی تھی، جس میں جلوس، مظاہروں اور ہتھیار لے جانے پر پابندی تھی۔ ہریانہ پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں مسافروں سے ۱۳؍فروری کو متوقع رکاوٹوں کی وجہ سے اہم سڑکوں پر سفر کو محدود کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ممکنہ ٹریفک بھیڑ کو کم کرنے کیلئے چندی گڑھ اور دہلی کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کیلئے متبادل راستے تجویز کیے گئے ہیں۔افواہوں کو روکنے اور امن عامہ کو برقرار رکھنے کیلئے ہریانہ کے ۷؍ اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات اور بلک ایس ایم ایس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ہریانہ کے ڈی جی پی اور انبالہ کے ایس پی سمیت سینئر پولیس حکام نے سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سرحدی علاقوں کا معائنہ کیا ہے۔ شمبھو سرحد پر کنکریٹ کی رکاوٹیں اور سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، جبکہ گھگھر ندی کے کنارے کو کھود کر نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالی گئی ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

یوپی ضمنی انتخابات: کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیا

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو ...

فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات: این ڈی ایم سی نے دہلی میں پارکنگ فیس دوگنا کر دیا

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت 100 سے زائد رہنماؤں نے آج جمع کرائے نامزدگی کے کاغذات

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔ شہروں اور قصبوں میں پورے دن ریلیوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 ...

مادھبی پوری بچ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کمیٹی کا اجلاس ملتوی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ نے آج (24 اکتوبر 2024) ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے ان کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے ...