احتجاج کررہےکسانوں نے اپنی مارچ دو دن کے لئے کی ملتوی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd February 2024, 6:44 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 چندی گڑھ، 22/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) کسان پنجاب اور ہریانہ کی سرحدوں پر  ڈٹے ہوئے ہیں ۔ مشتعل کسانوں نے بدھ یعنی 21 فروری 2024 کو اپنی’دہلی چلو ‘ مارچ کو دوبارہ شروع کیا، لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ اس دوران کھنوری سرحد پر جھڑپ میں ایک نوجوان مظاہرہ کرنے والے  کی موت ہو گئی اور تقریباً 12 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ اس کے پیش نظر کسان رہنماؤں نے دہلی چلو مارچ کو دو دن کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق کسان رہنما سرون سنگھ پنڈھر نے کہا، "ہم کھنوری میں پیش آنے والے واقعے پر بات کریں گے۔" ہم ساری صورتحال کا جائزہ لیں گے اوربعد میں اپنے اگلے قدم کو واضح کریں گے۔ ایسی صورت حال میں ہم جمعہ کی شام یعنی23 فروری 2024کو آگےکی حکمت عملی  کے بارے میں بتائیں گے۔دراصل، تعطل کو ختم کرنے کی کوشش میں تین مرکزی وزراء کے ساتھ چوتھے دور کی بات چیت کے ناکام ہونے کے بعد کسانوں نے کل دہلی میں داخل ہونے کا منصوبہ بنایا۔

مقتول کی شناخت شوبھکرن سنگھ (21) کے طور پر ہوئی ہے، جو پنجاب کے ضلع بھٹنڈہ کے گاؤں بالوکے کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ پٹیالہ کے راجندر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایچ ایس ریکھی نے بتایا کہ کھنوری سے تین لوگوں کو اسپتال لایا گیا تھا، جن میں سے ایک کی موت ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ متوفی کے سر پر چوٹ آئی ہے جبکہ دیگر دو افراد کی حالت مستحکم ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ہریانہ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ تقریباً 12 پولیس اہلکار اس وقت زخمی ہوئے جب ان پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا۔

مرکزی وزیر زراعت ارجن منڈا نے بدھ کو احتجاجی کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے پانچویں دور کے لیے مدعو کیا۔ انہوں نے کہا، "ہم تمام مسائل پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، چاہے وہ ایم ایس پی ہو۔ ہم مذاکرات کے ذریعے ہی حل تلاش کر سکتے ہیں۔ میں نے اسے بحث کے لیے مدعو کیا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

این ٹی اے نے ’نیٹ-یوجی‘ کا حتمی ریزلٹ کیا جاری، ٹاپرس کی تعداد 67 سے 61 ہوئی، اور اب گھٹ کر 17 ہو گئی

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے تنازعات سے بھرے میڈیکل انٹرنس امتحان ’نیٹ-یوجی‘ کا آخری نتیجہ یعنی حتمی ریزلٹ جمعہ کے روز جاری کر دیا۔ اس سلسلے میں افسران نے جانکاری دی جس سے پتہ چلا کہ اس امتحان میں ٹاپرس کی تعداد جو پہلے 67 تھی، وہ بعد میں گھٹ کر 61 ہوئی، اور اب حتمی ریزلٹ ...

غزہ پر اسرائیلی حملہ قتل عام ہے، پرینکا گاندھی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بنایا تنقید کا نشانہ

اسرائیل لگاتار غزہ پر حملے کر رہا ہے جس سے وہاں ہر طرف تباہی کا منظر ہے۔ اس معاملے میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ کئی مغربی ممالک اسرائیلی ...