فخر، بابر اور بارش نے دلائی پاکستان کو جیت، 401 اسکور کے باوجود نیوزی لینڈ ناکام؛ سیمی فائنل میں رسائی کی امید برقرار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th November 2023, 9:55 AM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بینگلورو 4/نومبر (ایس او نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں فخر زمان کی دھواں دھار بیٹنگ، بابر کے شاندار بلے بازی اور میچ کے دوران بارش نے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کردیااور 401 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کرنے کے باوجود ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست ہوئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی امید برقرار رہ گئی ہے۔

چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹوس جیتا اور نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، مگر نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے ایسی شاندار اور دھواں دار بلے بازی کی کہ پاکستان کو جیت کیلیے 402 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو عبد اللہ شفیق صرف چار رنز بنا کر 6 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر فخر زمان نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر شاندار بلے بازی کی اور 83 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنائی۔ دوسرے اینڈ پر کپتان بابر اعظم نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے 21 اوورز میں 159 رنز بنائے تو بارش کے باعث میچ کو روکا گیا، ایک گھنٹے بعد جب برسات رکی تو امپائرز نے ڈی ایل ایس قانون کے تحت ہدف کو 342 رنز تک محدود کر کے نو اوورز کم کیے۔

میچ شروع ہونے کے بعد 24 گیندیں کھیلی گئیں تو اس دوران پھر بارش شروع ہوگئی پھر کھیل روک دیا گیا۔ اس وقت تک پاکستان نے 25.3 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رن بنا لیے تھے۔

ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان نے اکیس رنز زیادہ بنائے جس کے تحت پاکستان ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔

فخر زمان 81 گیندوں پر 11 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 126 رنز اور بابر اعظم 63 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنا کر ناقابل تسخیر رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے واحد وکٹ ٹم ساؤتھی نے حاصل کی۔

فخر زمان کو شاندار بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’آج کا دن میرے لیے خوش قسمتی کا دن تھا، اللہ کا شکر ہے کہ میں اچھا کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوا‘۔

نیوزی لینڈ اننگز 

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار 400 رنز کا ہندسہ پار کرلیا۔ انہوں نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے۔

کیوی اوپنرز ڈیون کانوے اور راچن رویندرا نے ٹیم کو 68 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم کانوے 35 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں کین ولیمسن اور راچن رویندرا نے 180 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم کپتان ولیمسن نے 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 95 جبکہ راچن رویندرا 108 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ڈیرل مچل 29 اور مارک چیپمین 39، گلین فلپس 41 رنز بناسکے۔ مچل سینٹنر 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونئیر نے 3 حارث رؤف، افتخار احمد اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

نیوزی لینڈ نے خواتین ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا، جنوبی افریقہ دوسری بارعالمی کپ کے خطاب سے محروم

  یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ جنوبی افریقہ 2024 میں دوسری بار ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے ٹائٹل سے محروم رہا۔ اس بار فرق یہ تھا کہ افریقی خواتین نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا ٹائٹل ہار دیا۔ اس سے پہلے، جنوبی افریقہ کی مردوں کی ٹیم کو بھی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 کے فائنل میں ہندوستان کے ہاتھوں ...

نیوزی لینڈ نے 36 سال بعد ہندوستان کو گھریلو میدان پر ٹیسٹ میچ میں شکست دی

راچن رویندرا کی شاندار بیٹنگ اور گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کے باعث نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہندوستان کی ٹیم کو 462 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف ملا۔ تاہم، خراب روشنی کے سبب شام کے وقت مزید کھیل ممکن نہیں ...

بنگلورو ٹیسٹ: سرفراز خان کی شاندار سنچری، 15 چوکے اور 3 چھکے لگا کر کیوی بولرز کو حیران کیا!

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں سرفراز خان نے اپنی پہلی بین الاقوامی سنچری مکمل کر لی ہے۔ یہ ان کا چوتھا ٹیسٹ میچ ہے، اور انہوں نے 90.91 کے اسٹرائیک ریٹ سے 110 گیندوں پر 106 رنز اسکور کیے۔ 26 سالہ بلے باز نے ٹم ساؤدی کی گیند پر ایک شاندار چوکے کے ساتھ اپنی سنچری ...

ہندوستانی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی، حیدر آباد میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی-20 سیریز 0-3 سے جیتنے کے ساتھ کئی ریکارڈز توڑے

بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کا آخری میچ آج ہندوستان نے حیدر آباد میں کھیلا۔ پہلے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد، ہندوستانی ٹیم نے پہلے ہی سیریز پر قبضہ کر لیا تھا۔ آج کے میچ میں ایسا محسوس ہوا جیسے سوریہ کمار یادو کی قیادت میں ٹیم صرف ریکارڈ توڑنے کے ارادے ...

ہیری بروک کا پاکستان کے خلاف شاندار ٹرپل سنچری کا کارنامہ

ہیری بروک نے جمعرات کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن شاندار ریکارڈ ٹرپل سنچری بنائی۔ یہ 34 سال بعد انگلینڈ کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے کا پہلا موقع ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہیری بروک ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے انگلینڈ کے چھٹے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

رنکو اور ریڈی کے طوفانی کھیل سے بنگلہ دیش کو شکست، ہندوستان نے ٹی-20 سیریز جیت کر 3 نئے ریکارڈ بنائے

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج دہلی میں منعقد ہوا، جہاں رنکو سنگھ اور نتیش ریڈی کی شاندار کارکردگی نے سب کی توجہ حاصل کی۔ پہلے ٹی-20 میچ میں فتح حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم نے اس میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز پر کنٹرول حاصل کر لیا ...

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

سمندری طوفان 'دانا' کی شدت میں مزید اضافہ، رات گئے اوڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی

خلیج بنگال کے مشرقی-وسطی حصے میں بننے والا سمندری طوفان 'دانا' اب ایک شدید طوفان کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، طوفان کی رفتار 100 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے اور اس کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ طوفان آج رات ...

مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کو نتائج بھگتنے پڑیں گے: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو نے آج اڑریہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پردیپ سنگھ کے متنازعہ بیان پر شدید تنقید کی۔ تیجسوی یادو نے پردیپ سنگھ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کیا اور کہا کہ ایسے بیانات سے ...

راجستھان ضمنی انتخابات: کانگریس نے تمام 7 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا

کانگریس نے گزشتہ رات راجستھان کی سات اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ جھنجھنو سے امت اولا، دوسہ سے دین دیال بیروا، دیولی اونیارا سے کستور چند مینا، کھنوسار سے رتن چودھری، چوراسی (ایس ٹی) سے مہیش روت، سلمبر (ایس ٹی) سے ریشما مینا اور ...

آندھرا پردیش میں شدید بارش کے نتیجے میں اننت پور کے رہائشی علاقے زیر آب، لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور

آندھرا پردیش کے اننت پور میں شدید بارش کے بعد سیلابی حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ 21 اکتوبر کی رات اننت پور شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زوردار بارش ہوئی، جس کی وجہ سے کئی رہائشی علاقے زیر آب آ گئے۔ لوگوں کو اپنی حفاظت کے لئے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینی پڑی۔ حیدرآباد-بنگلورو قومی ...