مقدمہ درج ہونے پر پپو یادو ہوئے سخت ناراض، کہا-سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائی جائے جانچ

Source: S.O. News Service | Published on 11th June 2024, 5:01 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 11/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے اور جیتنے والے پپو یادو کے خلاف الیکشن کا نتیجہ آنے کے محض 6 دن بعد ہی ایک مقدمہ درج ہو گیا ہے۔ پورنیہ کے ایک بڑے فرنیچر کاروباری نے پپو یادو پر ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پورنیہ پولیس کے مطابق فرنیچر تاجر نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ 4 جون کو ووٹوں کی گنتی کے دن پپو یادو نے اسے اپنے گھر بلایا تھا۔ تاجر جب پپو یادو کے گھر پہنچا تو انہوں نے اس سے ایک کروڑ روپے دینے کے لیے کہا۔

رپورٹ کے مطابق تاجر نے پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں کہا ، ’’پپو یادو نے نہ صرف رقم کا مطالبہ کیا تھا بلکہ اسے دھمکی بھی دی کہ اگر رقم نہیں ملی تو اسے قتل کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پپو یادو نے یہ بھی کہا کہ وہ اگلے پانچ سال کے لیے پورنیہ کے ایم پی بننے والے ہیں اور تب تک ان کا سامنا کرنا ہوگا۔‘‘

اس تاجر کی شکایت کے بعد پپو یادو اور ان کے قریبی ساتھی امت یادو کے خلاف مفصّل پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ فی الحال پولس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد پپو یادو کا جواب بھی سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے ملک کی سیاست میں میرے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور عام لوگوں کے بڑھتے ہوئے پیار اور تعاون سے پریشان لوگوں نے آج پورنیہ میں ایک گھناؤنی سازش رچی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ افسران اور مخالفین کی اس سازش کو وہ پوری طرح بے نقاب کریں گے۔ انہوں سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں غیر جانبدارانہ تحقیق کرائی جائے اور جو بھی قصوروار ہو اسے پھانسی دی جائے۔

واضح رہے کہ حالیہ انتخابات میں کامیابی کے بعد پپو یادو پہلی بار  دہلی پہنچے تھے، جہاں انہوں نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ دراصل پپو یادو اس لوک سبھا الیکشن میں پورنیہ سے کانگریس کا ٹکٹ چاہتے تھے لیکن مہاگٹھ بندھن میں سیٹ شیئرنگ کے تحت پورنیہ سیٹ لالو پرساد یادو کی پارٹی آر جے ڈی کو مل گئی جس کی وجہ سے پپو یادو کو پورنیہ سے کانگریس سے ٹکٹ نہیں مل سکا۔

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...