ایشورپا اپنی ہی پارٹی کے امیدوار کے خلاف مقابلہ کریں گے

Source: S.O. News Service | Published on 4th April 2024, 11:09 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر کے ایس ایشورپا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بات چیت کے باوجود شییموگہ پارلیمانی حلقہ سے پارٹی امیدوار کے خلاف انتخاب لڑنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ ایشورپا، ان کے بیٹے کے ای کانتیش کو ہاویری سے ٹکٹ نہ ملنے سے وہ نا خوش ہیں ۔ بی جے پی نے اس کے بجائے سابق وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کو ٹکٹ دیا ہے ۔اس فیصلے سے ناراض ہیں جس کی وجہ سے وہ پارٹی قیادت سے معاملہ اٹھانے دہلی گئے تھے ۔

ایشورپا نے میڈیا سے کہا کہ ‘ امت شاہ نے مجھے دہلی آنے کو کہا میں نے کہا کہ میں دہلی آؤں گا لیکن ان سے کہا ہے کہ وہ مجھ سے جواب نہ دینے کے لئے نہ کہیں۔ امیت شاہ کی جانب سے الیکشن نہ لڑنے کی درخواست کے باوجود، ایشورپا اس بات پر قائم ہیں اور پارٹی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے خواہشمند ہیں۔ 

کرناٹک میں 26 اپریل اور 7 مئی کو دو مرحلوں میں لوک سبھا انتخابات ہونے ہیں۔ گزشتہ عام انتخابات میں بی جے پی نے کرناٹک میں 28 میں سے 25 سیٹیں جیت کر اہم کامیابی حاصل کی تھی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...