اسمبلی اسپیکر یو ٹی قادر کا اپنے آبائی شہر مینگلور میں پرجوش استقبال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th May 2023, 9:02 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو 26 / مئی (ایس او نیوز) کرناٹکا اسمبلی اسپیکر کے منصب پر فائز ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی شہر آنے پر یو ٹی قادر کا پرجوش استقبال کیا گیا ۔ 

    اپنے حلقہ کے عوام اور حامیوں سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے عہدے پر فائز ہونے کی وجہ سے عوام کو اور بالخصوص میرے حلقہ کے رائے دہندگان کو مجھ سے رابطہ کرنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی ۔ عوامی مسائل حل کرنے اور غریبوں اور بے بسوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے ۔ میں نے  افسران کو ہدایت دے رکھی ہے کہ مجھ سے ملاقات کے لئے آنے والوں کو پروٹوکول کے نام پر بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے ۔ عام لوگوں کا پیار اور ان کا اعتماد ہی میرا پروٹوکول  ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں اس بات کا پورا خیال رکھوں کا کہ میرے حلقہ کے لوگوں نے مجھ پر جو اعتماد اور بھروسہ دکھایا ہے اسے دھکا نہ پہنچے ۔ اسپیکر کے منصب کا جو وقار  ہے، وہ  برقرار رہے ۔ اسمبلی میں جو نئے اراکین شامل ہوئے ہیں انہیں اسمبلی کی کارروائی ، ضوابط ، اراکین کے حقوق وفرائض  وغیرہ  سے متعلق جانکاری اور تربیت دینے کے  علاوہ ان نئے اراکین اسمبلی کے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے پروگرام وضع کیا جائے گا ۔ 

    یو ٹی قادر سے جب پوچھا گیا کہ اکثر سینئر اراکین کو ہی اسمبلی کا اسپیکر چنا جاتا ہے مگر آپ  ابھی کم عمر ہونے کے باوجود آپ کو کیسے یہ عہدہ دیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ میری پارٹی کے ہائی کمان کا فیصلہ ہے ۔ میں عمر میں چھوٹا ہو سکتا ہوں مگر تجربہ کے اعتبار سے سینئر ہوں ۔ میں نے سیاسی زندگی میں اپنی عمر سے زیادہ بڑا تجربہ حاصل کیا ہے ۔ 

    انہوں نے کہا کہ مجھے وزارت کا منصب نہ ملنے کی وجہ سے لوگوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ عہدہ کسی وزارت سے کہیں زیادہ بڑا ہوتا ہے ۔ ایک وزیر صرف اپنے حلقہ تک محدود رہتا ہے مگر ایک اسپیکر کے  دائرہ کار میں تمام حلقے اور محکمہ جات ہوتے ہیں ۔ اس لئے اپنے حلقہ کے کام آنا اور مسائل حل کرنا میرے لئے مزید  آسان ہوگا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

انکولہ : ایک ڈرائیور اور لاری کی تلاش کا جائزہ لینے پہنچ گئے کیرالہ ایم پی - خبر گیری میں ناکام رہے کینرا ایم پی

شیرور میں پہاڑی کھسکنے کے بعد جہاں کئی لوگوں کی جان گئی وہیں پر کیرالہ کے ایک ٹرک اور اس کے ڈرائیور ارجن کی گم شدگی بھی ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اور اس کی تلاشی مہم کا جائزہ لینے کے لئے پہلے تو کیرالہ کے ایک رکن اسمبلی جائے وقوع پر پہنچ گئے ، پھر اس کے بعد کوزی کوڈ ضلع کے رکن ...

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...