فیفا عالمی کپ 2022 کے دوسرے مقابلے میں انگلینڈ نے ایران کو 2 کے مقابلے 6 گول سے شکست دی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2022, 11:27 AM | اسپورٹس |

دوحہ، 22؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) قطر میں کھیلے جا رہے فٹبال کے عالمی کپ کے دوسرے دن کے پہلے مقابلے میں انگلینڈ نے ایران کو یکطرفہ میچ میں دو گول کے مقابلے 6 گولوں سے شکست دی۔ اس مقابلہ میں ایران کبھی بھی مقابلہ کرتا ہوا نظر نہیں آیا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں گیند کو اپنے پاس رکھنے کے معاملہ میں بھی ایران انگلینڈ کے سامنے کہیں دکھائی نہیں دیا۔ انگلیند نے 82 فیصد گیند اپنے پاس رکھی جبکہ ایران نے صرف 18 فیصد اپنے پاس رکھی۔ یہ شرح ہی اپنے آپ اشارہ کرتی  ہے کہ مقابلہ کتنا یکطرفہ تھا۔

میچ شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی ایران کو اپنے گول کیپر کو اس وقت بدلنا پڑا جب وہ گیند کو روکنے کے چکر میں اپنے ہی دفاعی کھلاڑی سے ٹکرا گیا اور سخت زخمی ہو گیا۔ کافی علاج کے بعد بھی جب انہوں نے خود کو کھیلنے کے لائق نہیں سمجھا تو انہوں نے ایرانی ٹیم کے کوچ اور مینیجر کو باہر نکلنے کا اشارہ دیا۔ یہ ایران کے لئے کافی بڑا دھچکا تھا۔

گول کیپر بدلنے کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو انگلینڈ کے سب سے کم عمر کھلاڑی 19 سالہ بیلنگم  نے 35ویں منٹ میں ہیڈ کے ذریعہ ایک شاندار گول کیا اور اس کے بعد ایسا لگا جیسے گولوں کی جھڑی لگ جائے گی۔ اس کے بعد 21 سالہ ساکا نے 43ویں منٹ میں شاندار گول کیا اور اس کے بعد 28 سالہ معروف کھلاڑی اسٹرلنگ نے 45ویں منٹ میں گول داغ دیا۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں ساکا نے 62ویں منٹ میں مزید ایک گول کر کے اسکور کو انگلینڈ کے حق میں چار کر دیا۔ اس کے تھوڑی دیر بعد ہی میدان میں آئے ایران کے نئے کھلاڑی تاریمی نے ایک شاندار گول کیا لیکن ایران کی یہ خوشی تھوڑی دیر ہی رہ پائی اور انگلینڈ کے لیے اسٹرلنگ کی جگہ آئے رشفورڈ نے ایک شاندار اور آسان گول کیا اور اس کے بعد ساکا کی جگہ آئے گریلش نے ایک گول کر کے اسکور کو انگلینڈ کے حق میں 6 گول کر دیا۔ پہلے ہاف میں 14 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا جبکہ دوسرے ہاف میں دس منٹ دیا گیا۔ انجری ٹائم کے آخری وقت میں ایران کو ایک پینلٹی ملی جس کو تاریمی نے آسانی سے گول میں تبدیل کر دیا۔ میچ انگلینڈ نے ایران کے دو گول کے مقابلے 6 گول سے جیت لیا۔

دوسرے ہاف میں ایران نے کچھ بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے دوسرے ہاف میں تین گول کھائے جبکہ انہوں نے دو گول کیے بھی۔ ان کے اس بہتر کھیل کی وجہ سے گیند کو اپنے قبضہ میں رکھنے کے معاملے میں بھی تھوڑی کمی آئی اور آخری شرح کے مطابق انگلینڈ نے 79 فیصد گیند کو اپنے قبضہ میں رکھا جبکہ ایران نے 21 فیصد گیند کو اپنے پاس رکھا۔ آج اگلا مقابلہ ہالینڈ کا افریقی ٹیم سینیگال سے ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

رویندر جڈیجہ کا بھی ٹی-20 کرکٹ سے ریٹارئرمنٹ کا اعلان

ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جہاں ملک بھر میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہیں، کچھ اہم کھلاڑیوں کے ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ورلڈ کپ کے خطاب پر قابض ہونے کے بعد کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اب ہندوستانی ...

کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو  سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ٹی ٹوینٹی عالمی  کپ جیت لیا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ دریں اثنا، ایک ایک کرکے دو ہندوستانی کرکٹرز نے T20 انٹرنیشنل کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ویراٹ کوہلی نے کیا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویراٹ کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، ہندوستان نے کینسنگٹن اوول میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دے کر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا۔ 2007 کے چیمپئن ہندوستان نے 176-7 کا اسکور کیا۔ ویراٹ کوہلی (76) نے اس ورلڈ کپ میں اپنی پہلی ...

ٹی 20 ورلڈ کپ :17 سال بعد ہندوستان پھر بنا ٹی 20 کا شہنشاہ

ایک ارب 40 کروڑ ہندوستانیوں کی دعاؤں اور توقعات پر پورا اترتے ہوئے روہت شرما کی قیادت والی ٹیم نے ہفتہ کو اتحاد، ہمت اور تحمل کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ مقابلے میں جنوبی افریقہ کو سات رن سے شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔