انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا

Source: S.O. News Service | Published on 13th November 2022, 9:35 PM | اسپورٹس |

میلبورن،13؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) شاندار آل راؤنڈر بین اسٹوکس (ناٹ آؤٹ 52) کی نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ نے اتوار کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کا خطاب دوسری بار جیت لیا۔

فائنل میچ میں پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے سیم کیرن (12/3) کی شاندار باؤلنگ کی مدد سے پاکستان کو 137 رنز پر روک دیا تھا۔ جوس بٹلر کی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بننے کے لیے 138 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے ایک اوور باقی رہتے حاصل کر لیا۔

ون ڈے ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ کی جیت کے ہیرو رہنے والے اسٹوکس نے 49 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز بنا کر انگلینڈ کو یادگار فتح دلائی۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی 45 رنز پر تین وکٹیں گر چکی تھیں اور اس وقت تک میچ پاکستان کی گرفت میں تھا۔ ہیڈنگلے اور لارڈز کے سورما اسٹوکس نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالتے ہوئے ہیری بروک (20) کے ساتھ 39 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ معین علی (19) کے ساتھ 48 رنز جوڑے۔

بروک اور معین کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی اسٹوکس وکٹ پر موجود رہے اور 19ویں اوور میں محمد وسیم جونیئر کی گیند پر فاتحانہ رن بنا کر انگلینڈ کو دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بنا دیا۔

انگلینڈ نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2010 میں آسٹریلیا کو شکست دے کر جیتا تھا۔ بٹلر پال کولنگ ووڈ کے بعد انگلینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے دوسرے کپتان بن گئے ہیں۔

 دوسری جانب پاکستان اپنے تیسرے فائنل میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل کی تلاش میں تھا لیکن بابر اعظم کی ٹیم حارث رؤف (23/2) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے باوجود فتح کی دہلیز کو عبور نہ کر سکی۔

ایک نظر اس پر بھی

رویندر جڈیجہ کا بھی ٹی-20 کرکٹ سے ریٹارئرمنٹ کا اعلان

ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جہاں ملک بھر میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہیں، کچھ اہم کھلاڑیوں کے ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ورلڈ کپ کے خطاب پر قابض ہونے کے بعد کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اب ہندوستانی ...

کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو  سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ٹی ٹوینٹی عالمی  کپ جیت لیا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ دریں اثنا، ایک ایک کرکے دو ہندوستانی کرکٹرز نے T20 انٹرنیشنل کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ویراٹ کوہلی نے کیا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویراٹ کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، ہندوستان نے کینسنگٹن اوول میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دے کر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا۔ 2007 کے چیمپئن ہندوستان نے 176-7 کا اسکور کیا۔ ویراٹ کوہلی (76) نے اس ورلڈ کپ میں اپنی پہلی ...

ٹی 20 ورلڈ کپ :17 سال بعد ہندوستان پھر بنا ٹی 20 کا شہنشاہ

ایک ارب 40 کروڑ ہندوستانیوں کی دعاؤں اور توقعات پر پورا اترتے ہوئے روہت شرما کی قیادت والی ٹیم نے ہفتہ کو اتحاد، ہمت اور تحمل کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ مقابلے میں جنوبی افریقہ کو سات رن سے شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔