مسقط میں پھنسی 8 ہندوستانی خواتین کی وطن واپسی، مزید 18 کی واپسی کے لیے کوششیں جاری

Source: S.O. News Service | Published on 26th May 2023, 12:42 AM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

جالندھر، 26/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) کئی بار خلیجی ممالک میں ملازمت کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے ہی کچھ معاملات پنجاب کی خواتین کے ساتھ پیش آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھوکہ دہی کی شکار اور مسقط میں پھنسی کچھ خواتین کو وزارت خارجہ کی کوششوں کے بعد وطن واپس لایا گیا ہے۔ اب تک پنجاب کی 8 خواتین کی واپسی ہو چکی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ یہ کامیابی عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن وکرم جیت سنگھ ساہنی کی کوششوں سے ممکن ہو پائی ہے۔

موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ وکرم جیت سنگھ مشرق وسطیٰ میں پھنسی پنجابی خواتین کی وطن واپسی کے لیے سرگرم طریقے سے کوششیں کر رہے ہیں۔ انھوں نے گزشتہ دو ہفتوں میں ہی 15 خواتین کو گھر واپس آنے میں مدد کی ہے۔ مزید 18 خواتین کو مسقط سے واپس لانے کی کوششیں ہنوز جاری ہیں۔ ان خواتین نے رکن پارلیمنٹ وکرم جیت سنگھ سے گزارش کی ہے کہ وہ جلد از جلد گھر واپسی کے لیے راستہ ہموار کرائیں۔

وکرم جیت سنگھ نے باہر پھنسی پنجاب کی خواتین کو واپس لانے کی مہم کو ’ہوپ‘ (امید) نام دیا ہے۔ اس کا مقصد باہر ممالک میں پھنسی پنجابی خواتین کو جلد از جلد ملک واپس لانا ہے۔ اس مشن کے تحت پچھلے دو ہفتوں میں 7 لڑکیوں کو بہ حفاظت ملک لایا گیا تھا، اور آج 8 لڑکیاں ہندوستان واپس آئی ہیں۔ اس تعلق سے وکرم جیت سنگھ نے بتایا کہ ان خواتین کو بے ایمان ایجنٹوں اور فرضی صلاح کاروں کے ذریعہ بہکایا گیا تھا اور ان سے عمان میں ملازمت دلانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

کیوں بکھرتا جا رہا این ڈی اے کا کنبہ؟ 4 سال میں 8 پارٹیوں نے چھوڑ دیا ساتھ، 2 پارٹیوں کے تیور تلخ

این ڈی اے میں شامل پارٹیاں اے آئی اے ڈی ایم کے (تمل ناڈو) اور جے جے پی (ہریانہ) کے رشتے ان دنوں بی جے پی سے بہت اچھے نہیں ہیں۔ دونوں ہی پارٹیوں نے این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے اور سیاسی گلیاروں میں باتیں گشت کر رہی ہیں کہ جلد ہی دونوں کی راہیں بی جے پی سے جدا ...

اڈیشہ ٹرین حادثہ: مردہ گھر بنائے گئے اسکول میں اب بچوں کو بھیجنے کے لیے تیار نہیں والدین

اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں گزشتہ ہفتہ ہوئے دردناک ٹرین حادثہ میں 288 لوگوں کی اپنی جان گنوا دی تھی۔ حادثہ کے بعد ریسکیو آپریشن چلایا گیا تھا اور بچاؤ ٹیم نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا تھا جبکہ مہلوکین کی لاشوں کو پاس کے ہی ایک اسکول میں رکھا تھا۔

مہاراشٹر: احمد نگر ضلع کے سمناپور میں پیش آئے توڑ پھوڑ اور تشدد معاملہ میں 17 افراد گرفتار

مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر میں گزشتہ منگل کی دوپہر توڑ پھوڑ اور تشدد کا معاملہ پیش آیا تھا جس پر احمد نگر پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ منگل کی دوپہر احمد نگر ضلع کے سنگمنیر تعلقہ واقع سمناپور میں تشدد اور آتش زنی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس کا ...

کسانوں کا الٹی میٹم، کسان لیڈروں کی رہائی کا مطالبہ، ہریانہ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں کسانوں کے مظاہرے جاری ، 12جون کو بڑے احتجاج کی تیاری

ہریانہ میں گزشتہ دنوں کسانوں پر ہونے والے لاٹھی چارج کا معاملہ گرما گیا ہےکیوں کہ کسانوں نے لگاتار دوسرے دن ہریانہ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں نہ صرف احتجاج کیا بلکہ حکومت کو وارننگ بھی جاری کردی کہ اگر ان کے لیڈروں کو فوری طور پر رہا نہیں کیا گیا تو 12 جون کو دونوں ریاستوں میں ...

وائناڈ میں الیکشن کی تیاری، کانگریس برہم، الیکشن کمیشن نے’ علامتی الیکشن‘ کروایا، ای وی ایم کی جانچ کے احکامات جاری ، کانگریس نے پوچھا’’ عدالت کے فیصلے سے قبل کس بنیاد پر تیاری ہو رہی ہے؟‘‘

کیرالا کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ، جہاں سے راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ ہوئی ہے، پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کروانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

سعودی عرب میں تیز ترین ٹرین کا منصوبہ: جدہ سے مکہ کا سفر صرف 5 منٹ میں

سعودی عرب نے ایک ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی انتہائی تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ بنالیا 'ورجن ہائپرلوپ’ نامی برق رفتار ٹرین کی مدد سے اب 80کلومیٹر جدہ سے مکہ اور مکہ سے جدہ تک کا سفر 5 منٹ تک کے معمولی وقت میں ممکن ہو سکے گا جبکہ ریاض سے جدہ کا سفر ایک گھنٹے سے بھی ...

بھٹکلی طالبہ کی دبئی میں شاندار کامیابی؛ خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

دبئی میں زیر تعلیم بھٹکل کی طالبہ عائشہ ہِبا برماور نے گریڈ۔10 کے مساوی سمجھے جانے والے انٹرنیشنل GCSE لیول کے امتحان میں امتیازی نمبرات کے ساتھ شاندار کامیابی درج کرنے پر انٹرنیشنل اسکول آف کریٹیو سائنس کی طرف سے بیم ہائی ایچیور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

سعودی عرب نے ختم کیا ویزا اسٹیکر کا نظام، ہندوستان سمیت 7 ممالک میں ای ویزا متعارف

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے سات ممالک میں ویزا اسٹیکروں کی جگہ الیکٹرانک ویزے متعارف کرانے کااعلان کیا ہے۔ وزارت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان، متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، فلپائن اور انڈونیشیا میں مملکت کے سفارتی مشنوں میں یکم مئی سے کیوآرکوڈ کے ...

سوڈان سے ہندوستانیوں کا انخلاء جاری؛ واپس انڈیا آنے والوں میں بھٹکل کا ایک شخص بھی شامل؛ جدہ میں قائم کیا گیا ہے ٹرانزٹ کیمپ

سوڈان میں  جاری خانہ جنگی میں پھنسے ہندوستانیوں کے بحفاظت انخلاء کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو بھی ایک فلائٹ جدہ سے ریاست کیرالہ کے کوچی ائرپورٹ  لینڈ کر چکی ہے۔پتہ چلا ہے کہ  کوچی پہنچنے والوں میں بھٹکل کا ایک شخص نصراللہ محتشم سمیت ریاست کرناٹک ...