سمندری طوفان’ بیرل‘ نے امریکہ میں تباہی مچائی، 8 افراد کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 10th July 2024, 11:11 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 10/ جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)  سمندری طوفان ’بیرل‘ نے امریکا میں تباہی مچا دی ہے۔ تیز آندھی، سیلاب اور درخت گرنے سے 20 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اسی دوران منگل کو مزید 8 افراد کی موت ہو گئی۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث درخت گرنے اور شدید سیلاب کے باعث 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حکام نے بتایا کہ اس مہلک طوفان کی وجہ سے ٹیکساس میں 7 اور لوزیانا میں ایک اور شخص کی موت ہوئی ہے، اس طوفان نے اب تک تقریباً 18 افراد کی جان لے لی ہے۔ ساتھ ہی طوفان کے بعد پاور گرڈ متاثر ہونے کی وجہ سے ٹیکساس میں 20 لاکھ سے زائد گھر اندھیرے میں ڈوبے رہے، وہاں بجلی نہیں ہے۔ لوزیانا میں بھی 14000 گھر بجلی سے محروم تھے۔ جنوب مشرقی ٹیکساس میں 20 لاکھ سے زائد گھر بجلی کی بندش کی وجہ سے بجلی سے محروم ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ ٹوٹی ہوئی تاروں اور بجلی کے خراب گرڈز کی مرمت میں مصروف ہے۔

طوفان کی شدید شکل کے پیش نظر حکومت نے وارننگ جاری کر دی ہے۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر نے کہا کہ ’بیرل‘ منگل کو کمزور ہو گیا تھا اور 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ شمال مشرق کینیڈا کی طرف بڑھ رہا تھا۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ اس سے سیلاب اور بگولہ پیدا ہو سکتا ہے۔ ہیوسٹن میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگ رہتے ہیں جو طوفان، تیز ہواؤں اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

صرف پچھلے ہفتے ہی، سمندری طوفان ’بیرل‘ نے جمائکا، گریناڈا اور سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ، جہاں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ طوفان ابھی ہیوسٹن کے جنوب مغرب کی جانب 70 میل کے فاصلہ پر   اس وقت 12 میل فی گھنٹہ کی رفتار طرف سے  بڑھ رہا ہے ۔ منگل اور بدھ کو، یہ لوئر مسیسیپی ویلی اور پھر اوہائیو ویلی کی طرف بڑھنے سے پہلے مشرقی ٹیکساس میں نظر آئے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

غزہ کا جاری بحران مستقبل کی کئی نسلوں کی ترقی کو متاثر کر سکتا ہے: اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں انتباہ دیا گیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے سنگین انسانی اثرات نے فلسطینی علاقے میں ترقی کی راہوں کو تقریباً سات دہائیوں سے روک رکھا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، یہ بحران نہ صرف غزہ بلکہ کئی نسلوں تک فلسطینیوں کی ترقی کو شدید خطرات میں مبتلا کر سکتا ہے۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں لبنان میں ہلاکتوں کی تعداد 1,552 تک پہنچ گئی

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، 23 ستمبر کو اسرائیل کی جانب سے لبنان میں فضائی حملوں کی شدت میں اضافہ کرنے کے بعد سے اب تک کم از کم 1,552 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لبنانی وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا کہ ایک ہی دن میں اسرائیلی حملوں میں 63 ...

میکسیکو میں پولیس کارروائی: 19 منشیات فروش ہلاک، ایک سرغنہ گرفتار

میکسیکو کی ریاست سینالوا میں پولیس اور بین الاقوامی منشیات فروش گروہ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس تصادم کے نتیجے میں 19 منشیات فروش ہلاک ہوئے جبکہ پولیس نے ایک سرغنہ کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

غزہ: اسرائیل کے حملوں نے طبی نظام کو تباہ کر دیا، المیزان سینٹر برائے انسانی حقوق کی رپورٹ

غزہ میں فعال تنظیم، المیزان سینٹر برائے انسانی حقوق نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کا شمالی غزہ میں موجود تین فعال اسپتالوں کو نشانہ بنانا ایک منظم اور منصوبہ بند مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد غزہ کے طبی نظام کو ختم کرنا ہے۔ المیزان سینٹر کے مطابق، اسرائیلی فوج اس وقت شمالی غزہ کے ...

حزب اللہ کا ڈرون نیتن یاہو کے بیڈروم تک پہنچ گیا، اسرائیلی ایجنسیوں میں بے چینی

اسرائیل کی حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جاری جنگ مسلسل شدت اختیار کر رہی ہے۔ اس شدید تنازعے میں چند مہینوں کے اندر ہی خطے میں ہزاروں بے گناہ افراد کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حماس اور حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف طاقتور حملے شروع کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے جنگ بندی کے امکانات میں کمی ...

امریکہ: صدارتی انتخابات میں امریکی عربوں کے لیے فلسطین سب سے اہم مسئلہ: سروے

عرب نیوز ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کے زیر اہتمام کیے گئے "یوگوو" سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آنے والے صدارتی انتخابات میں 87 فیصد امریکی عرب ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنی حریف کملا ہیریس پر 2 فیصد کی برتری حاصل ہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق فلسطین کا مسئلہ سرفہرست ...