بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th April 2024, 7:24 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 15 اپریل (ایس او نیوز) ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

اسوسی ایشن کے صدر جناب محمد رضا مانوی نے بہ زبان کنڑا اخبارنویسوں سے خطاب کرتے ہوئے  رمضان کے روزوں کے تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ کے روزوں کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے  عید الفطر کا انعام دیا گیا ہے جس کے دوران  مسلمان  سب سے پہلے اللہ کا شکر بجالاتے ہیں۔ 

اسوسی ایشن کے ضلعی نائب صدر بھوانی شنکر اور  سابق ضلعی صدر رادھا کرشن بھٹ نے بھی اس موقع پر اپنے اپنے تا ثرات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مسلمان  پورا دن  بھوکے اور پیاسے رہ کر  جس طرح روزہ رکھتے ہیں، یہ ہر کسی کے  بس کی بات نہیں ہے، چونکہ مسلمان اسے  اپنا دینی  فریضہ سمجھ کر  انجام دیتے ہیں ،  ایسوں کو  اللہ کی طرف سے بھی   روزہ رکھنے کی طاقت    اور ہمت عطا ہوتی ہے۔ انہوں نے تمام  مسلمانوں کو اس موقع پر عید کی پرخلوص مبارکباد پیش کی۔ غیر مسلم اخباری رپورٹروں میں  موہن نائک،  ستیش کمار اور رگھویندرا ہیبار بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔