اروند کیجریوال کو ای ڈی کی جانب سے ساتواں سمن جاری، 26 فروری کو حاضر ہونے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 22nd February 2024, 6:56 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ای ڈی کی جانب سے ساتواں سمن موصول ہوا ہے۔ ای ڈی نے جمعرات 22 بائیس فروری کو انہیں سمن ارسال کرتے ہوئے پیر کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ اس سے قبل اروند کیجریوال کو پیر 19 فروری 2024 کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔ دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہی ای ڈی نے کیجریوال کو پوچھ گچھ کے لیے سمن جاری کیا تھا۔

ای ڈی کے سمن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ای ڈی کے سمن کی درستگی کا مسئلہ اب عدالت میں ہے۔ ای ڈی نے خود عدالت سے رجوع کیا ہے۔ بار بار سمن بھیجنے کے بجائے ای ڈی کو عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ یہ چھٹا موقع تھا جب کیجریوال ای ڈی کے سمن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

خیال رہے کہ ای ڈی نے کیجریوال کو پہلا سمن 2 نومبر 2023 کو بھیجا تھا۔ وہ اس سمن پر پیش نہیں ہوئے۔ ای ڈی نے دوسرا سمن 21 دسمبر 2023 کو بھیجا، اس میں بھی دہلی کے وزیر اعلیٰ پیش نہیں ہوئے۔ 3 جنوری 2024 کو ای ڈی نے اروند کیجریوال کو تیسرا سمن بھیجا، لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔ 17 جنوری 2024 کو ای ڈی نے چوتھا سمن بھیجا لیکن کیجریوال ایک بار پھر غیر حاضر رہے۔ 2 فروری 2024 کو ای ڈی نے پانچواں سمن بھیجا لیکن کیجریوال حاضر نہیں ہوئے۔ 14 فروری کو چھٹا سمن بھیجنے کے بعد، ای ڈی نے 19 فروری کو بلایا لیکن کیجریوال دوبارہ حاضر نہیں ہوئے۔

اس سے پہلے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے چھ سمن کے بعد 17 فروری کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ای ڈی کی عدالت میں سماعت میں شرکت کی تھی۔ اروند کیجریوال کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اسمبلی اجلاس کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے۔ کیجریوال نے عدالت کو بتایا تھا کہ میں آنا چاہتے تھے لیکن بجٹ اور تحریک اعتماد کی وجہ سے نہیں آ سکے، نیز وہ اگلی تاریخ پر خود حاضر ہو جائیں گے۔ ای ڈی نے اس کی مخالفت نہیں کی۔ اب اس کیس کی اگلی سماعت 16 مارچ کو ہونی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...