بی جے پی اپنی ناکامیوں سے توجہ بھٹکانے کے لیے مذہب کی سیاست کر رہی، سچن پائلٹ نے الیکشن کمیشن پر بھی اٹھائے سوال

Source: S.O. News Service | Published on 17th April 2024, 1:04 PM | ملکی خبریں |

کٹھوعہ، 17/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے جموں و کشمیر میں آج انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی حکومت کو تو تنقید کا نشانہ بنایا ہی، الیکشن کمیشن کو بھی کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔ انھوں نے منگل کے روز ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب اپوزیشن پارٹیوں کے اکاؤنٹس پر لین دین سے متعلق روک لگائی گئی اور منتخب وزرائے اعلیٰ کو جیل بھیج دیا گیا تب بھی الیکشن کمیشن ’خاموش‘ رہا۔

پائلٹ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہا ہے۔ چنڈی گڑھ کے میئر عہدہ کے الیکشن میں ہمیں انصاف کے لیے سپریم کورٹ کا رخ کرنا پڑا اور ہمیں انصاف ملا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے اکاؤنٹس سیل کر دیے گئے، منتخب وزرائے اعلیٰ کو جیل میں ڈال دیا گیا اور اپوزیشن کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی گئی، پھر بھی کمیشن خاموش ہے۔

اودھم پور لوک سبھا حلقہ سے اپنی پارٹی کے امیدوار چودھری لال سنگھ کے لیے انتخابی تشہیر کرتے ہوئے پائلٹ نے بی جے پی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ ترقی کے محاذ پر اپنی ناکامیوں سے توجہ بھٹکانے کے لیے بی جے پی مذہب کی سیاست کر رہی ہے۔ بی جے پی لیڈروں پر حملہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’وہ اپنی سیاست کو مندر-مسجد، ہندو-مسلم، ہندوستان اور پاکستان جیسے ایشوز کے آس پاس مرکوز رکھتے ہیں۔ اسکول، کالج، اسپتال، معیشت، روزگار، خواتین، نوجوان، کسان و مہنگائی سے متعلق ایشوز میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔‘‘

پائلٹ نے دعویٰ کیا کہ پورے ملک میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے۔ میں آندھرا پردیش، کیرالہ، مہاراشٹر، پنجاب، ہریانہ، راجستھان، چھتیس گڑھ گیا، میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میڈیا اور سوشل میڈیا جو دکھا رہا ہے، وہ حقیقت نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی حکومت کی 10 سالہ حکومت پر لوگ سوال اٹھا رہے ہیں۔ لوگ بی جے پی حکومت کے 10 سال کی زمینی رپورٹ کارڈ مانگ رہے ہیں۔’’

سچن پائلٹ نے کانگریس کے انتخابی منشور پر بھی روشنی ڈالی۔ انھوں نے ’5 نیائے‘ کا تذکرہ کیا جس میں یہ گارنٹی بھی شامل ہے کہ غریب کنبوں کی خواتین کے اکاؤنٹ میں سالانہ ایک روپے جمع کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی حکومت میں باہری لوگ زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔ جن زمینوں پر زراعت کی جا رہی ہے، انھیں لوگوں سے چھین کر باہری لوگوں کو دیا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سماجوادی کے باغی ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے اکھلیش یادو اسپیکر کو لکھیں گے خط

راجیہ سبھا انتخاب سے قبل سماجوادی پارٹی کے جن ارکان اسمبلی نے اعلانیہ طور پر بی جے پی کے حق میں کراس ووٹنگ کی تھی، ان کے خلاف پارٹی اب ایکشن لینے جا رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اعلان کیا ہے کہ ان باغیوں کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے وہ اسمبلی کے اسپیکر ...

اگنی ویروں کو اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی پولیس میں ملے گا ریزرویشن، وزرائے اعلیٰ نے کیا اعلان

آج پورا ملک ’کارگل وجئے دیوس‘ یعنی یومِ فتح کارگل منا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سبھی ریاستوں سے اپیل کی تھی کہ اپنے یہاں پولیس اور مسلح افواج کی بھرتی میں اگنی ویروں کو ریزرویشن دیں۔ اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی حکومت نے اس معاملے میں فوری رد عمل ظاہر کرتے ...

پرائمری اور اَپر پرائمری اسکولوں کی طالبات بڑی تعداد میں ہو رہیں ڈراپ آؤٹ، مرکزی حکومت نے دی جانکاری

مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ 2019 سے 2022 کے درمیان پرائمری اور اَپر پرائمری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کی ایک بڑی تعداد نے ڈراپ آؤٹ کیا ہے، یعنی تعلیم کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ یہ جانکاری راجیہ سبھا میں سی پی آئی رکن سندوش ...

کانوڑ کے راستہ پر کسی کو ’نیم پلیٹ‘ لگانے کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا، عبوری روک جاری رہے گی: سپریم کورٹ

کانوڑ یاترا کے راستہ کی تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کئے جانے کے معاملہ پر جمعہ کو سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ یوپی حکومت کے فیصلے پر عبوری روک برقرار رہے گی۔

دہلی: شدید بارش کے بعد راجدھانی کا برا حال، سڑکوں پر بھرا پانی، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

  ملک کی راجدھانی دہلی میں دیر رات اور صبح ہوئی موسلادھار بارش کے بعد لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ راجدھانی کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ دہلی کے کئی علاقوں کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں، جن میں ہر سو پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ شدید بارش کے بعد متعدد سڑکیں زیر آب آ گئیں۔

ممبئی میں بارش کا اثر، 29 جولائی سے 10 فیصد پانی کٹوتی کا فیصلہ واپس لے گی بی ایم سی

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اعلان کیا کہ وہ 29 جولائی سے شہر میں پانی کی 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہی ہے۔ بی ایم سی نے اس کی وجہ بھاری بارش بتائی ہے جس کی وجہ سے ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی بیشترجھیلیں بھر گئی ہیں۔ ممبئی میں سات جھیلوں سے پانی کی سپلائی ہوتی ...