کورونا سے جاپان میں بھی بگڑے حالات، بچوں کی اموات میں اضافہ، ضروری دوائیوں کی قلت شروع

Source: S.O. News Service | Published on 22nd December 2022, 9:10 PM | عالمی خبریں |

ٹوکیو، 22؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) عالمی سطح پر لگاتار کورونا کے بڑھتے معاملوں نے لوگوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ چین میں کورونا انفیکشن کی تیز لہر اور قبرستان کے باہر تدفین کے لیے لگنے والی طویل قطاروں نے پہلے ہی پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ جاپان میں بھی حالات فکر انگیز ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں کورونا سے متاثر کئی بچوں کی موت ہو گئی ہے، یعنی بچوں کی ہلاکت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

'جاپان ٹائمز' کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپان میں بھی اومیکرون ویریئنٹ کا ہی قہر دیکھا جا رہا ہے۔ حالیہ معاملوں کے سروے میں اخذ کیا گیا ہے کہ کووڈ۔19سے مرنے والے تقریباً نصف بچوں کو پہلے سے کوئی بیماری نہیں تھی۔ اس بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے ویریئنٹس جان لیوا مسائل کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں سبھی کو سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ فکر انگیز بات یہ ہے کہ چین میں پیراسیٹامول جیسی ضروری دوائیوں کی قلت بھی شروع ہو گئی ہے۔

افسران کا کہنا ہے کہ جس طرح سے چین میں انفیکشن کے معاملے بڑھتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں، یہ پوری دنیا کے لیے سنگین فکر کی وجہ ہو سکتی ہے۔ سبھی کو اس وقت احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ جاپان میں جو کورونا انفیکشن کے معاملات سامنے آ رہے ہیں وہ خوفناک ہیں۔ یہاں انفیکشن بچوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

جاپان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اومیکرون ویریئنٹ کے پھیلاؤ سے پہلے گزشتہ سال کے آخر میں 20 سال سے کم عمر میں کووڈ۔19 سے مرنے والوں کی تعداد محض 3 تھی، حالانکہ اس سال کے پہلے آٹھ ماہ میں یہ تعداد بڑھ کر 41 ہو گئی۔ یہاں اومیکرون انفیکشن بچوں کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ طبی افسران کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ خطرہ ان لوگوں کے لیے بھی بنا ہوا ہے جن کی قوت مدافعت کمزور ہے یا پھر ٹیکہ کاری نہیں ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔