چامراج نگرمیں راحت رسانی کے کام تیزی کے ساتھ مکمل کئے جائیں ،ضلعی سطح کے جائزہ اجلاس میں ضلع نگران کار وزیر سومنا کی افسروں کو ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 4th September 2022, 11:48 AM | ریاستی خبریں |

چامراج نگر،4؍ستمبر(ایس او نیوز)ضلع میں بارش اور سیلاب سے ہوئے نقصانات کیلئے معاوضے کی فراہمی اور باز آبادکاری کے کام کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھانے افسروں کو پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کرناہوگا۔یہ ہدایت ریاستی وزیر برائے امکنہ وضلع نگران کار وی سومنانے دی۔

انہوں نے یہاں ضلع پنچایت میٹنگ ہال میں گزشتہ رو ز منعقدہ افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہوئی ہے،سیلاب سے کئی افراد مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں۔کسانوں کا بھی کافی نقصان ہواہے،اسکولی عمارتوں اور دیگر بنیادی سہولتوں سے بھی عوام کو محروم ہوناپڑاہے۔بارش سے ہوئے نقصانات کے تعلق سے تفصیلی جائزہ لے کر اعداد وشمار کے ساتھ تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔جن کسانوں کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں اور جن لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچاہے انہیں معاوضہ فراہم کیاجائے،اس معاملے میں کسی بھی طرح کی لاپروائی ہرگز نہ برتی جائے۔

وزیرموصوف نے کہاکہ پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسرس کو متعلقہ علاقوں میں ہوئی تباہی کے بارے میں زیادہ معلومات رہتی ہیں،مختلف محکموں کے افسروں کے ساتھ کوآرڈی نیشن قائم کرکے تفصیلی جانکاری حاصل کی جائے اور مستحقین تک معاوضہ پہنچانے کی کوشش کی جائے۔سومنانے مزید کہاکہ تمام نالوں کی صفائی کی جائے،بقیہ تمام تعمیری کاموں کو تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ تالابوں میں اگے غیرضروری پودوں کو نکالنے تالابوں کی زمین پر ہوئے قبضوں کو ہٹانے کیلئے پولیس کی مدد حاصل کرکے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ جن آنگن واڑی مراکز،اسپتالوں،اسکولوں،پرائمری ہیلتھ سنٹرس،ہاسٹل کی عمارتوں کو نقصان پہنچاہے،ان کی مرمت کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں۔ضلع اسپتال میں طبی سہولت فراہم کرنے کا ٹھیک طریقے سے انتظام کیاجائے۔میڈیکل کالج کے اسپتال میں مریضوں کیلئے 24X7علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔مقامی بلدیاتی اداروں کے افسروں کو چاہئے کہ مقامی منتخب نمائندوں کا تعاون حاصل کرکے وارڈوں کا تفصیلی معائنہ کریں۔

رکن اسمبلی سی پٹارنگاشیٹی نے کہاکہ مسلسل ہوئی بارش اور سورناوتی،چکاہولے آبی ذخیرے بھرجانے کی وجہ سے پانی بہہ گیا اور کئی فصلیں تباہ ہوگئیں۔متعلقہ افسروں کو چاہئے کہ فصلوں کی تباہی کا مکمل سروے کریں اور فوراً معاوضے کی رقم جاری کریں۔رکن اسمبلی آر نریندرا نے کہا کہ بارش کی وجہ سے ان کے علاقے میں گنے،آلواور دیگر کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور زیادہ لوڈ والی لاریوں کی آمدورفت کی وجہ سے ساری سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں۔رکن اسمبلی این مہیش نے کہاکہ بارش کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ضلع کے کولیگال تعلقہ میں ہواہے۔یہاں کے سارے تالاب تباہ ہوچکے ہیں،بازآباد کاری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔رکن اسمبلی سی ایس نرنجن کمار نے کہاکہ گنڈل پیٹ تعلقہ میں بھی کپاس اور پیاز کی فصلوں کو نقصان ہواہے۔

اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چارولتا سومل،ضلع پنچایت کی چیف ایگزی کیٹیو آفیسر کے ایم گائتری،سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹی پی شیوکمار، اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایس کیتیائنی دیوی،اے ایس پی کے ایس سندر راج،اے سی گیتا اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...