بی جے پی سے ہاتھ ملانے والے جے ڈی ایس کے سربراہ دیوے گوڈا نے کہا؛ کانگریس کو کمتر نہ سمجھیں، پرانی پارٹی کو چیلنج کرنا آسان نہیں ہوگا!

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2024, 11:24 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 29 /مارچ(ایس او نیوز /ایجنسی) بی جے پی سے ہاتھ ملانے والی جے ڈی ایس   پارٹی کے سربراہ اور   سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے  کانگریس کے اہم مالی وسائل اور اثر کو دیکھتے ہوئے اسے کمتر نہ   سمجھنے کی تاکید کی ہے  اور  خبردار کرتے ہوئے کہا ہے  کہ سب سے پرانی پارٹی کو چیلنج کرنا آسان نہیں ہوگا ۔

بینگلور میں  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جنتا دل (سیکولر) (جے ڈی-ایس) کی ایک  میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا ’’کرناٹک میں فی الحال کانگریس کی حکومت ہے۔ پیسہ اکٹھا کرنا ان کے لیے اہم شعبوں میں سے ایک ہے۔ کیا آپ انہیں چیلنج کر سکتے ہیں؟ پورا بنگلورو اور ہر محکمہ ایک لیڈر کے ہاتھ میں ہے۔ کانگریس پارٹی کے وسائل کو چیلنج کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ دیوے گوڑا نے اشارہ دیا  کہ ریاستی حکومت پر کانگریس پارٹی کا کنٹرول اسے خاطر خواہ فنڈز تک رسائی کے قابل بناتا ہے، جس کا استعمال انتخابی مہمات، پارٹی کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر سیاسی سرگرمیوں کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

مسٹر دیوے گوڑا نے  کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اہم عہدے اور محکمے پارٹی کے زیر اثر ہیں، جس سے کانگریس کو حکمرانی اور سیاسی چالبازی میں فائدہ ملتا ہے۔ سابق وزیر اعظم نے ریاست کے اندر اور قومی سطح پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے اثر اور قیادت کی طرف بھی  توجہ مبذول کرائی ۔

انہوں نے کرناٹک کی تاریخ میں کابینہ کے عہدوں پر فائز کئی ایم ایل ایز   کا حوالہ دیتے ہوئے وسائل کو مؤثر طریقے سے اکٹھا کرنے کی کانگریس پارٹی کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔ اس سے پارٹی کے وسیع نیٹ ورک اور اثر کی نشاندہی ہوتی ہے، جسے انتخابی مہم اور تنظیمی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا کے رول پر مسٹر دیوے گوڑا نے ریاست کی تمام 28 لوک سبھا سیٹوں کو جیتنے کی اس کوشش میں ان کے اہم رول پر روشنی ڈالی اور ان سے اتحاد کی خاطر ماضی کی شکایتوں کو نظر انداز کرنے پر زور دیا۔ وزیراعلی سدارمیا کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ریاست میں جے ڈی (ایس) پارٹی کے اثر کو ظاہر کرنے کی طاقت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

’جاؤ پھانسی لگا لو‘ کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانا قرار نہیں دیا جا سکتا: کرناٹک ہائی کورٹ

کرناٹک ہائی کورٹ نے خودکشی کے ایک معاملے میں اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کسی نے اگر کسی کو کہہ دیا کہ جاؤ پھانسی لگالو، اس کے صرف اتنا کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانے کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس ایم ناگ پرسنّا کی عدالت نے قابل اعتراض بیانات پر مشتمل ...

پرجول سیکس معاملہ کو لے کر ششی تھرور نے کہا؛ اس کی بازگشت ملک بھر میں سنائی دے گی، بی جے پی کو صفائی دینا ہوگامشکل

کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ جنتا دل (ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے حق میں مہم چلانے کے بعد بی جے پی کے لیے وضاحت دینا مشکل ہو جائے گا اور اس 'سیکس سکینڈل' کی بازگشت نہ صرف کرناٹک بلکہ لوک سبھا میں بھی ہوگی۔ انتخابات کے باقی مراحل پورے ملک میں سنائے جائیں گے۔

کرناٹک: پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ میں اب ایچ ڈی ریونّا کے خلاف بھی درج ہوئی ایف آئی آر، عصمت دری اور اغوا کا الزام

کرناٹک سیکس اسکینڈل معاملے میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا کے بیٹے رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کے خلاف کرناٹک پولیس نے عصمت دری اور اغوا کی ایف آئی آر درج کی ہے۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک کے بیٹے نے پولیس میں اپنی ماں کے اغوا کی شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد ایچ ڈی ریونّا کے ...

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...