ڈینگو مچھروں سے زیادہ بی جے پی پھیلا رہی ہے: دنیش گنڈو راؤ

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2024, 1:44 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو ،9/ جولائی (ایس او نیوز )  ریاستی وزیر صحت دنیش گنڈو راؤ نے کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ کرناٹک میں ڈینگو کے معاملات بڑھ رہے ہیں لیکن ایسی صورتحال نہیں ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کردیا جائے۔ 

اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ ڈینگو مچھروں سے زیادہ تیز بی جے پی پھیلارہی ہے اور اس کی وجہ سے لوگوں کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کی ڈینگو کی روک تھا م کیلئے جو بھی ممکن ہے حکومت وہ قدم اٹھارہی ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ ریاست میں ڈینگو کے علاج کے لئے اسپتالوں میں بستروں یا دواؤں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ 

محکمہ صحت کی مشاورتی کمیٹی نے کہا ہے کہ ایسی صورتحال بالکل نہیں کہ میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام س کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے ارد گر د پانی جمع ہونے نہ دیں۔ مچھروں کی بھرمار کی شکایت جہاں جہاں ملی ہے وہاں  فاگنگ کروانے کی ہدایت دی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے جن جن مقامات پر ڈینگو کے کیس زیادہ ہیں وہا فیورکلینک قائم کئے گئے ہیں۔ دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ اس بخار کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے عوام کو محتاط ہونا چاہئے۔ 

دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ منگلورو کے ایک انٹر نیشنل معیار کے سویمنگ پول کے افتتاح کے موقع اس پول میں اتر کر  تیرنے پر ان کے خلاف بی جے پی نکتہ چینی کررہی ہے۔ لیکن بی جے پی نے اس بات پر کیوں توجہ  نہیں دی کہ منگلورو میں انہوں نے ڈینگو کی روک تھام کیلئے مہم کی شروعات کی لوگوں کے گھروں کا معائنہ کیا،ضلع کی ترقی کا جائزہ لیا۔ ان تمام کو چھوڑ کر بی جے پی کو محض سویمنگ پال نظر آیا۔ انہوں نے کہا کہ دکشن کنڑا ضلع کے انچارج وزیر ہونے کے ناطہ صبح 6 بجے وہ اس بین الاقوامی سویمنگ پول کے افتتاح کے لئے گئے تھے۔  بی جے پی والوں کی مانند ریسارٹ میں نہیں گئے تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک بورڈ کے 8، 9 اور 10ویں کے نتائج پر عائد پابندی

کرناٹک کے اسکولوں میں کلاس 8، 9، اور 10 کے ششماہی امتحانات کے نتائج جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے کرناٹک کے تمام اضلاع میں واقع اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک نتائج جاری نہ کریں۔ اس فیصلے کو سپریم کورٹ کا کرناٹک حکومت کے لیے ایک واضح جواب سمجھا ...

بنگلورو: شدید بارشوں سے عمارت منہدم، 17 افراد ملبے تلے دبے، 3 کی موت

کرناٹک میں مسلسل بارشوں نے شدید تباہی مچا دی ہے۔ بنگلورو کے ہینور کے قریب بابوسبپالیہ میں ایک زیر تعمیر عمارت بارش کی وجہ سے منہدم ہو گئی۔ حادثے کے وقت تقریباً 24 مزدور عمارت کے اندر کام کر رہے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ ...

گلبرگہ میں حاملہ خواتین کی اموات میں تشویشناک اضافہ

ضلع گلبرگہ میں حاملہ خواتین کی زندگی کو محفوظ بنانے اور ان کی صحت کو بہتر کرنے میں کئی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، اپریل سے ستمبر 2024 کے دوران ضلع بھر میں 22 حاملہ خواتین کی اموات ہوئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ تعداد 19 تھی۔ اس سال کے دوران، گلبرگہ کے شہری علاقوں ...

بنگلورو کی بارشیں مسائل اور حکومت کی ذمہ داریاں۔۔۔۔۔۔از: عبدالحلیم منصور

بنگلورو، جو کبھی اپنی شاندار آب و ہوا اور دلکش مناظر کےلئے جانا جاتا تھا، اب موسمیاتی تبدیلیوں اور ناقص انفراسٹرکچر کی وجہ سے سنگین مشکلات کا شکار ہے۔ مانسون کی بارشیں جو پہلے اس شہر کی خوبصورتی کا حصہ تھیں، اب شہریوں کے لیے مصیبت بن گئی ہیں۔ ہر سال بارشوں کے دوران کئی علاقے ...

کرناٹک میں 100 نئے پولیس تھانوں کا قیام ہوگا: سدارامیا

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں 100 نئے پولیس تھانے قائم کیے جائیں گے اور 10 ہزار پولیس کوارٹرز کی تعمیر 2025 تک مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ایک تقریب کے دوران کہی، جس میں انہوں نے پولیس کی سہولیات کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

سمندری طوفان 'دانا' کی شدت میں مزید اضافہ، رات گئے اوڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی

خلیج بنگال کے مشرقی-وسطی حصے میں بننے والا سمندری طوفان 'دانا' اب ایک شدید طوفان کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، طوفان کی رفتار 100 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے اور اس کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ طوفان آج رات ...

مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کو نتائج بھگتنے پڑیں گے: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو نے آج اڑریہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پردیپ سنگھ کے متنازعہ بیان پر شدید تنقید کی۔ تیجسوی یادو نے پردیپ سنگھ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کیا اور کہا کہ ایسے بیانات سے ...

راجستھان ضمنی انتخابات: کانگریس نے تمام 7 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا

کانگریس نے گزشتہ رات راجستھان کی سات اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ جھنجھنو سے امت اولا، دوسہ سے دین دیال بیروا، دیولی اونیارا سے کستور چند مینا، کھنوسار سے رتن چودھری، چوراسی (ایس ٹی) سے مہیش روت، سلمبر (ایس ٹی) سے ریشما مینا اور ...

آندھرا پردیش میں شدید بارش کے نتیجے میں اننت پور کے رہائشی علاقے زیر آب، لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور

آندھرا پردیش کے اننت پور میں شدید بارش کے بعد سیلابی حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ 21 اکتوبر کی رات اننت پور شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زوردار بارش ہوئی، جس کی وجہ سے کئی رہائشی علاقے زیر آب آ گئے۔ لوگوں کو اپنی حفاظت کے لئے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینی پڑی۔ حیدرآباد-بنگلورو قومی ...