بنگلہ دیش میں ڈینگی وائرس بےقابو، رواں سال ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز

Source: S.O. News Service | Published on 3rd October 2023, 1:42 PM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ، 3/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) بنگلہ دیش میں ڈینگی وائرس بے قابو  ہوگیا ہے جہاں رواں سال مچھر سے  پھیلنے والی بیماری کے باعث  ہزار  سے  زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بنگلہ دیشی محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  رواں سال مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے زائدہوگئی ہے جب کہ اب تک ایک ہزار 6 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق رواں سال ڈینگی سے ہونے والی اموات گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کئی زیادہ ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ ملک میں وائرس کی موجودہ صورت کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے لیے تیاری نہیں تھی جس وجہ سے وائرس انتہائی خطرناک ہوچکا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں غیر معمولی مون سون سیزن، طویل عرصے تک کھڑا برساتی پانی اور گندگی کو مچھروں کی بہتات کی وجہ قرار دیا جارہا ہے جب کہ حکام ملک میں بڑھتےکیسز  اور  اسپتالوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے شدید  پریشان ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈینگی وائرس کو مون سون میں سیزنل بیماری کے طورپر جانا جاتا ہے لیکن ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے سن 2000 کے بعد سے ڈینگی بخار میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور یہ وائرس بنگلہ دیش میں انتہائی خطرناک صورت اختیار کرچکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔