مینگلور سمیت ضلع دکشن کنڑا میں مسلسل بارش؛ ڈینگی کے معاملات میں اضافہ

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2023, 6:33 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو،17/ستمبر (ایس او نیوز)  مینگلور سمیت ضلع دکشن کنڑا میں مسلسل بارش کے ساتھ ہی   ڈینگی مریضوں  کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس سے عوام میں تشویش بڑھ رہی ہے۔   ستمبر کے مہینے میں وقفے وقفے سے بارش   کا سلسلہ جاری ہے جس سے مچھروں کی افزائش  میں بھی  اضافہ ہورہا ہے۔  بتایا جاتا ہے کہ ایڈلیس نامی  مچھر  جمع شدہ  پانی میں افزائش کرتا ہے اور اسی مچھر سے  ڈینگی کا مرض  پھیلتا ہے۔

اس سال جنوری سے  اب تک دکشن کنڑا میں  ڈینگو کے 198 کیسس پائے گئے ہیں جبکہ گذشتہ سال ڈینگی کے کل 388 کیسس درج کئے گئے تھے۔  پتہ چلا ہے کہ   گزشتہ دو ماہ میں ضلع میں  40 کیسس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کاروار: بس کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں بائک سوار اُسی بس کی زد میں آکر ہلاک

  بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں اُسی بس کی زد میں آکر بائک سوار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت  انکولہ تعلقہ کے شرگونجی  قصبہ کے رہنے والے  جیتندر گوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ کاروار کے بینگا نیشنل ہائی وے 66 پر  جمعہ کو پیش آیا۔

بھٹکل میں ہرپل آن لائن کی جانب سے منعقد ہوا کامیاب طرحی نعتیہ مشاعرہ۔ ایک مصرع پر ١٢ شعراء کا مختلف انداز سامعین کی توجہ کا مرکز

نعت گوئی نہ صرف یہ کہ کار ثواب ہے بلکہ نعت سننا نعت پڑھنا نعت کہنا سب کچھ ذریعہ نجات بھی بن سکتا ہے۔اردو کے ایک ادیب نے غزل کے سلسلے میں جو کہا تھا کہ غزل چاول پر قل ھو اللہ لکھنے کے مترادف ہے تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ نعت لکھنا نعت کہنا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے۔

بھٹکل میں پھیل رہا ہے ڈینگی بخار؛ کئی مریضوں کا مینگلوراسپتالوں میں ہورہا ہے علاج

شہر میں ایک طرف وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے وہیں ہرطرف مچھروں کی بھرمارپائی جارہی ہے، ایسے میں مچھروں سے پھیلنے والی وباء ڈینگی بخار بھی تیزی کے ساتھ پھیلنے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ چونکہ بھٹکل کے اکثر لوگ سرکاری اسپتال میں اپنا علاج نہیں کراتے اور پرائیویٹ اسپتالوں ...

کرناٹک کے منڈیا میں کھڑی بس سے کار کی ٹکر، 4 ہلاک

سڑک پر کھڑی بس کو پیچھے سے ایک کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح ضلع کے نا گمنگالا تعلقہ کے بی جے نگر میں آد چنچن گیری اسپتال کے سامنے پیش آیا۔

کاویری سے روزانہ3ہزار کیوسک پانی تمل ناڈو کو دیا جائے کرناٹک کو کاویری ریور مانیٹرنگ کمیٹی کا تازہ فرمان، عمل کرنے سے ریاستی حکومت کا انکار

ایک طرف کاویری سے تمل ناڈو کو پانی فراہم کرنے کی بات کو لے کرکرناٹک میں بند او ر احتجاجات کا سلسلہ چل پڑا ہے اسی درمیان کرناٹک کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف کاویری ریور مانیٹرنگ کمیٹی نے تازہ حکم صادر کیا ہے کہ کرناٹک کاویری سے تمل ناڈوکو 28ستمبر تا15/اکتوبر روزانہ 3000کیوسک ...

بنگلورو بند پر ملا جلا رد عمل، کاروباری علاقے بند، باقی مقامات پر اثرمعمولی دفعہ 144کے سبب پولیس کا سخت بندوبست، احتجاجیوں کی گرفتاری اور بند کے بعد رہائی، بسیں حسب معمولی چلتی رہیں، تعلیمی ادارے بند

کاویری سے تمل ناڈو کو پانی فراہم کرنے سپریم کور ٹ کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے کیلئے منگل کے روز بنگلورو بند منانے کیلئے کسان تنظیموں سمیت چند کنڑا نوازتنظیموں کی طرف سے دی گئی آواز پر شہر میں لوگوں کا ملا جلا رد عمل دیکھا گیا۔

گلبرگہ میں ضلع انچارج وزیر پریانک کھرگےکے ہاتھوں سرکاری اسکیموں کے تحت قائم کردہ، مختلف اسٹالس کا افتتاح،عوامی شکایات کی سماعت و یکسوئی کے لئے جنتا درشن پروگرام میں شرکت

وزیر پنچایت راج کرناٹک و ضلع انچارج وزیر گلبرگہ مسٹر پریانک کھرگے نے پیر کے دن چنچولی ضلع گلبرگہ میں عوام ی شکایات کی سماعت اور ان کی یکسوئی کے لئے ایک جنتا درشن نامی جلسہ میں شرکت کی۔

کرناٹک: بی جے پی-جے ڈی ایس اتحاد سے دونوں پارٹی لیڈران میں ناراضگی

بی جے پی اور جے ڈی ایس میں اتحاد سے کرناٹک میں ایک الگ ہی سیاسی ہلچل شروع ہو گئی ہے۔ دونوں ہی پارٹیوں کے لیڈران و کارکنان میں بغاوت کی حالت پیدا ہو گئی ہے۔ دونوں پارٹیوں میں کبھی بھی بگدڑ مچ سکتی ہے۔ ناراض لیڈرا کانگریس کے رابطے میں ہیں۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ اور ریاستی ...

بنگلورو بند: لیکن انتشار کی کیفیت کئی تنظیمیں بنگلورو بند کی تائید سے دستبردار، 29ستمبر کو کرناٹک بند کا اعلان

کاویری سے تمل ناڈو کو پانی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے منگل کے روز بنگلورو بند منانے کیلئے کنڑانواز تنظیموں اور کسان یونینوں کی طرف سے دی گئی آواز پیر کے روز اس وقت انتشار کا شکار ہو گئی حب کنڑا چلولی لیڈر واٹال ناگرراج نے بنگلورو بند کی حمایت سے صاف انکار کرتے ہوئے ...