جمہوریت عمارتوں سے نہیں عوام کی آواز پر چلتی ہے: ملکارجن کھرگے

Source: S.O. News Service | Published on 28th May 2023, 11:51 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 نئی دہلی،28/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے اتوار صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح سے دور رکھنے اور دہلی پولیس کے ذریعہ احتجاج کرنے والے پہلوانوں سے مار پیٹ کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کی ہےکانگریس صدر نے کہا کہ جمہوریت عمارتوں سے نہیں بلکہ لوگوں سے چلتی ہے۔

کانگریس صدر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا کہ صدر سے نئی پارلیمنٹ کے افتتاح کا حق چھین لیا گیا ہے۔ خواتین کھلاڑیوں کو سڑکوں پر مارا پیٹا گیا۔ بی جے پی-آر ایس ایس کے حکمرانوں کے تین جھوٹ اب ملک کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں- جمہوریت، قوم پرستی اور بیٹی بچاؤ۔ مودی جی یاد رکھیں، جمہوریت عمارتوں سے نہیں چلتی، عوام کی آواز سے چلتی ہے۔

کانگریس صدر کا یہ تبصرہ وزیر اعظم مودی کے اتوار کی صبح پارلیمنٹ ہاؤس کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد آیا۔ جب احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے جنتر منتر سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کرنے کی کوشش کی تو دہلی پولیس نے ان کے ساتھ مار پیٹ اور بدتمیزی کی۔

دہلی پولیس نے اتوار کو جنتر منتر سے بجرنگ پونیا، ساکشی ملک، ونیش پھوگاٹ اور سنگیتا پھوگاٹ کو اس وقت حراست میں لے لیا جب انہوں نے پولیس کی رکاوٹوں کو عبور کرکے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے احتجاجی مقام سے ان کے خیمے بھی ہٹا دیئے ہیں۔

پہلوانوں نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے قریب پنچایت منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 23 اپریل سے بھارت کے نامور پہلوان جیسے بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور ونیش پھوگات جنتر منتر پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...