دہلی میں بی بی سی دفتر کے سامنے ہندو سینا کا احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 29th January 2023, 8:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوسینا کارکنوں نے نئی دہلی میں کستورباگاندھی مارگ پر واقع بی بی سی دفتر کے سامنے پلے کارڈس رکھے۔ وہ 2002ء کے گجرات فسادات پر بی بی سی سیریز کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔بی بی سی کا صدر دفتر برطانیہ میں ہے۔

بی بی سی دفتر کی مین گیٹ کے باہر جو پلے کارڈس رکھے گئے ان پر بی بی سی ہندوستان کے لئے خطرہ ہے اور اس پر امتناع عائدہوناچاہئیے‘ بی بی سی‘ہندوستان کی امیج مسخ کرناچھوڑدو‘ بی بی سی ہندوستان چھوڑدو لکھا تھا۔ پولیس نے ان پلے کارڈس کو ہٹادیا۔

 ہندو سینا کے صدر وشنوگپتا نے کہا کہ بی بی سی ملک کے اتحاد اور یکجہتی کیلئے خطرہ ہے۔ ہندوستان میں اس چینل پر فوری امتناع عائد کردیناچاہئیے۔ انہوں نے یاددلایاکہ سابق وزیراعظم اندراگاندھی کے دور میں بی بی سی پر پابندی لگی تھی جو معافی مانگنے کے بعد ہٹی تھی۔

 جواہرلال نہرو یونیورسٹی(جے این یو)‘دہلی یونیورسٹی(ڈی یو) اور جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) کے طلبہ گذشتہ ہفتے احتجاج کرچکے ہیں‘کیونکہ یونیورسٹی حکام نے انہیں بی بی سی سیریز کی اسکریننگ کی اجازت نہیں دی تھی۔ حکومت نے گذشتہ ہفتہ ٹوئٹر اور یوٹیوب کو ہدایت دی تھی کہ وہ بی بی سی سیریز کے لنکس بلاک کردیں۔ اپوزیشن نے حکومت کے اس اقدام پر تنقید کی۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...