دہلی-این سی آر میں درجہ حرارت میں اضافہ، بارش کا امکان، راجستھان میں آرنج الرٹ

Source: S.O. News Service | Published on 9th June 2023, 10:22 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) راجدھانی دہلی سمیت کئی علاقوں میں گزشتہ دو تین دنوں سے شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ حالانکہ جمعہ 9 جون کو چلچلاتی دھوپ سے لوگوں کو راحت ملنے والی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 9 جون کو ہلکی بارش متوقع ہے لیکن اس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے کچھ ریاستوں میں بارش کی وجہ سے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی، ہریانہ، راجستھان میں 9 جون کو بارش کا الرٹ جار کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھیوانی، چرخی دادری، فرخ نگر، کوسلی، سوہانہ، ریواڑی کے آس پاس کے علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ راجستھان کے چورو، سری گنگا نگر، الور اور ہنومان گڑھ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے محکمہ نے ریاست کے ان اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ بیکانیر، کوٹا، ادے پور، شیخاوٹی خطہ، جے پور اور بھرت پور ڈویژن کے اضلاع میں ہلکی بارش اور 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کیرالہ، لکشدیپ، اتراکھنڈ، منی پور، میزورم اور انڈمان نکوبار جزائر میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ کرناٹک، انڈمان نکوبار، کیرالہ اور ماہے میں کئی مقامات پر آسمانی بجلی گرنے اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ، گجرات، آندھرا پردیش، یانم، تلنگانہ، رائل سیما، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں بھی کئی مقامات پر آندھی آنے اور بجلی گرنے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات نے کہا کہ اتر پردیش، اڈیشہ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، سکم اور بہار کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر کی صورتحال برقرار رہے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...