اے این آئی ہتک عزت معاملہ: دہلی ہائی کورٹ نے وکی پیڈیا کو سمن جاری کیا

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2024, 5:48 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9/ جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) بار اور بینچ نے بتایا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے آج وکی پیڈیا کو خبر رساں ایجنسی اے این آئی میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے داخل کردہ ہتک عزت کے مقدمے میں سمن جاری کیا ہے۔خیال رہے کہ وکی پیڈیا فری آن لائن انسائیکوپیڈیا ہے جسے اس کے والنٹیرز ایڈیٹ کرتے ہیں۔ یہ امریکہ کے غیر منافع بخش وکی میڈیا فاؤنڈیشن کی ملکیت ہے۔

خبررساں ایجنسی نےدہلی ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ وکی پیڈیا نے اے این آئی کے وکی پیڈیا صفحہ پر اس کے حوالے سے ہتک آمیز بیان شامل کئے ہیں۔ اے این آئی نے اپنی عرضی میں مطالبہ کیا ہے کہ وکی پیڈیا اے این آئی کے صفحہ سے وہ ٹیکسٹ ہٹائے اور اس نقصان کے بدلے اے این آئی کو ۲؍ کروڑ کا معاوضہ فراہم کرے۔اے این آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وکی پیڈیا اے این آئی کے وکی پیڈیا صفحہ کو ایڈیٹ کرنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔

اس ضمن میں خبر رساں ایجنسی کے وکیل سدھارتھ کمار نے عدالت سے کہا ہے کہ انہوں نے ہمارے (اے این آئی) کے وکی پیڈیا کسی کو بھی اے این آئی کے وکی پیڈیا صفحہ کو ایڈیٹ کرنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے اور صرف اس کے نمائندےہی اسے ایڈیٹ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ وکی پیڈیا عوام کی سہولت کیلئے ہے اور وہ نجی اداکار کی طرح برتاؤ نہیں کر سکتا۔ ‘‘

دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس نوین چاؤلا نے کہا کہ ’’وکی پیڈیا کو عدالت میں پیش ہو کر اس بات کو واضح کرنا چاہئے کیونکہ یہ ہتک عزت کا خالص معاملہ ہے۔‘‘ تاہم، وکی پیڈیا نے اب تک اس معاملے میں اپنا مؤقف پیش نہیں کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

یوپی ضمنی انتخابات: کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیا

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو ...

فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات: این ڈی ایم سی نے دہلی میں پارکنگ فیس دوگنا کر دیا

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت 100 سے زائد رہنماؤں نے آج جمع کرائے نامزدگی کے کاغذات

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔ شہروں اور قصبوں میں پورے دن ریلیوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 ...

مادھبی پوری بچ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کمیٹی کا اجلاس ملتوی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ نے آج (24 اکتوبر 2024) ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے ان کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے ...