دہلی شراب پالیسی کیس: ای ڈی نے چارج شیٹ داخل کی، کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کو ملزم بنایا

Source: S.O. News Service | Published on 10th July 2024, 5:14 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 10/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) ای ڈی نے دہلی کی شراب پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ کے معاملے میں راؤس ایونیو کورٹ میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ چارج شیٹ میں ای ڈی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کی عام آدمی پارٹی کو بھی ملزم بنایا ہے۔ چارج شیٹ میں ای ڈی نے اروند کیجریوال کو مبینہ گھوٹالے کا مرکزی کردار اور سازشی قرار دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، ای ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں گوا انتخابات میں رشوت کی رقم کے استعمال کی بھی خبر تھی۔

چارج شیٹ میں اروند کیجریوال اور ملزم ونود چوہان کے درمیان واٹس ایپ چیٹ کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ الزام ہے کہ کے کویتا کے پی اے نے ونود کے ذریعے گوا انتخابات کے لیے عام آدمی پارٹی کو 25.5 کروڑ روپے بھیجے تھے۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ چیٹ سے یہ واضح ہے کہ ونود چوہان کے اروند کیجریوال کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔

عدالت ای ڈی کی چارج شیٹ پر منگل کو کو نوٹس لیا اور کیجریوال کو 12 جولائی کے لیے سمن بھیجا۔ شراب پالیسی معاملے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی ای ڈی نے 21 مارچ کو اروند کیجریوال کو گرفتار کیا تھا۔ وہ اس وقت تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ عدالت نے انہیں کیجریوال کو 12 جولائی کو ذاتی طور پر پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

چارج شیٹ میں ای ڈی نے پروسیڈ آف کرائم کا بھی ذکر کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم ونود چوہان کے موبائل سے حوالہ نوٹ نمبر کے کئی اسکرین شاٹس برآمد ہوئے ہیں، جنہیں انکم ٹیکس نے پہلے بھی برآمد کیا تھا۔ یہ اسکرین شاٹس ظاہر کرتے ہیں کہ کس طرح ونود چوہان جرائم سے حاصل ہونے والی رقم کو حوالہ کے ذریعے دہلی سے گوا منتقل کر رہا تھا۔ اس رقم کا استعمال عام آدمی پارٹی نے گوا کے انتخابات میں کرنا تھا۔ وہاں موجود چنپریت سنگھ اس رقم کا انتظام کر رہا تھا جو حوالہ کے ذریعے گوا پہنچی تھی۔

دریں اثنا، دہلی ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی عرضی کو 15 جولائی کو سماعت کے لیے درج کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے پہلے نچلی عدالت کے 20 جون کے حکم پر روک لگا دی تھی، جس کے تحت کیجریوال کو اس کیس میں ضمانت دی گئی تھی۔ جسٹس نینا بنسل کرشنا، جو عرضی پر سماعت کرنے والی تھیں، کو ای ڈی کے وکیل نے بتایا کہ جانچ ایجنسی کو منگل کی رات 11 بجے ہی کیجریوال کے جواب کی کاپی موصول ہوئی اور ای ڈی کو جواب داخل کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کووڈ میں شرح اموات ظاہر کرنے والی رپورٹس غیر مصدقہ اور گمراہ کن

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے کہا ہے کہ سائنس جریدے سائنس ایڈوانسز میں شائع مطالعہ سے کووڈ کی مدت کے دوران 2020 میں سب سے زیادہ اموات کو ظاہر کرنے والی رپورٹ غیر مصدقہ اور ناقابل قبول اندازوں پر مبنی ہیں۔

علاقائی سیاسی پارٹیوں کمائی اور خرچ کی رپورٹ جاری

ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز نے اپنی حالیہ جاری کردہ رپورٹ میں ملک کی 57 علاقائی جماعتوں میں سے 39 علاقائی جماعتوں کی آمدنی اور اخراجات کی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2022-23 کی آمدنی اور اخراجات کے لحاظ سے کون سی پارٹی اوپر اور نیچے ہے۔ کس نے کتنا عطیہ وصول ...

جیتن سہنی قتل کے سلسلے میں مزید 3 ملزمان گرفتار، ایس ایس پی کے مطابق جائے وقوعہ سے اہم دستاویزات برآمد

  وکاسشیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے سربراہ مکیش سہنی کے والد کے قتل کیس میں پولیس نے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری کلیدی ملزم کاظم انصاری کی نشان دہی پر کی گئی ہے۔ دربھنگہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جگوناتھ ریڈی نے یہ اطلاع دی۔

آئی اے ایس پوجا کھیڈکر تنازعہ کے درمیان یو پی ایس سی کے چیئرمین منوج سونی عہدے سے مستعفی

  یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے چیئرمین منوج سونی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی مدت ملازمت پوری ہونے سے قبل ہی اپنا استعفی صدر کو ارسال کر دیا ہے۔

کیجریوال جان بوجھ کر کم کیلوری والا کھانا لے رہے ہیں، ایل جی کا الزام، عآپ کا شدید ردعمل

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی صحت سے متعلق لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ کے چیف سکریٹری کو لکھے گئے خط پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایل جی کو نشانہ بناتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ ایل جی یہ کیا مذاق کر رہے ہیں؟ کیا کوئی آدمی رات کو شوگر کم ...

نیٹ پر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد این ٹی اے نے آن لائن اپ لوڈ کئے مرکز اور شہر وار نتائج

نیٹ پر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد این ٹی اے نے نیٹ یو جی طلباء کے مرکز اور شہر وار نتائج کو آن لائن اپ لوڈ کر دیا ہے۔ نتائج اپلوڈ کرنے کے لئے ہفتہ کی دوپہر 12 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔ تاہم، سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے واضح کیا تھا کہ ان ...