الال کے قاضی کا اپنے آبائی گاوں میں انتقال - وزیر اعلیٰ سدا رامیا اور اسمبلی اسپیکر یو ٹی قادر نے کیا تعزیت کا اظہار

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2024, 11:43 AM | ساحلی خبریں |

الال 9 / جولائی (ایس او نیوز) الال کے قاضی فضل کویمّا تھنگل (64 سال) المعروف کورت تھنگل کا اپنے آبائی گاوں کنور ضلع کے ایٹی کولم میں انتقال ہوگیا جس پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کرناٹکا سدا رامیا نے کہا کویمّا تھنگل جیسی اعلیٰ اور بلند قامت کا انتقال صرف مسلم سماج کے لئے نہیں بلکہ پوری ریاست کے لئے بڑا خسارہ ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ کل وہ اپنے گھر میں تھے اور شام کو الال درگاہ کے احاطے میں سید مدنی شریعت کالج ہاسٹل کے افتتاحی پروگرام میں حصہ لینے کی تیاری میں تھی ۔ اس دوران صبح دس بجے اچانک ان پر دل کا دورہ پڑا اور ان کی روح پرواز کر گئی ۔ 
    
قاضی تھنگل صاحب کے انتقال کی خبر ملنے پر اسمبلی اسپیکر یو ٹی قادر نے ایٹی کولم پہنچ کر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ الال اور اطراف کے قاضی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے کورت تھنگل کا انتقال ان کے گھر والوں کے علاوہ بے شمار چاہنے والوں کے لئے بڑے دکھ اور رنج و غم کی بات ہے ۔ میں ان کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں ۔
    
کل دوپہر کے وقت ایٹی کولم میں مرحوم قاضی تھنگل کے آخری دیدار کے لئے انتظام کیا گیا جہاں الال درگاہ کمیٹی کے صدر حنیف حاجی اور دیگر اراکین نے شرکت کی ۔ وہاں پر انڈین گرانڈ مفتی اے پی ابوبکر موصلیار کانتا پورم کی امامت میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ 
    
اس کے بعد میت ایٹی کولم سے کاسرگوڈ کے جامعہ سعدیہ لایا گیا جہاں مرحوم کورت تھنگل جنرل سیکریٹری کے عہدے پرمامور تھے ۔ یہاں بھی ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور اس کے بعد میت کو الال میں لایا گیا ۔ 
    
رات کو الال درگاہ کے ہال میں میت کو آخری دیدار کے لئے رکھا گیا جس میں شرکت کے لئے شیخونا اے پی ابوبکر موصلیار کانتاپورم، اسپیکر اسمبلی یوٹی قادر کے علاوہ بے شمار مذہبی اور سماجی قائدین، مساجد اور اداروں کے ذمہ داران، طلبہ اور قاضی صاحب کو چاہنے والے عوام کا ہجوم امڈ پڑا ۔ 
    
الال درگاہ احاطے سے میت کڈبا تعلقہ کے کورت میں لے جائی گئی اور ہزاروں چاہنے والوں کی موجودگی میں قاضی کورت تھنگل کو سپرد خاک کیا گیا ۔     

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: رابطہ کی جانب سے خواتین کے لئے سلائی اور ایمبرائیڈری کلاسس کے نئے داخلے شروع، یکم نومبر سے ہوں گے کلاسس

خواتین کو خود مختار بنانے اور انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے رابطہ سوسائٹی نے ایک بار پھر سلائی اور ایمبرائیڈری کی تربیتی کلاسس کا اعلان کیا ہے۔ یکم نومبر سے شروع ہونے والے اس تربیتی پروگرام کا یہ تیسرا بیچ ہوگا، جبکہ داخلے  شروع ہو چکے ہیں۔

منگلورو کے قریب سورتکل میں اسکوٹر اور لاری کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی موت

لاری اور بائک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ، حادثہ  سورتکل میں سورج انٹرنیشنل ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر منگل رات کو پیش آیا۔ متوفی کی شناخت روی کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو مُکّا کا رہائشی تھا اور ایک  بینک  میں ملازمت کرتا تھا۔

بھٹکل: سرور  میں خرابی  کی وجہ سے عوام کو  راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا

بھٹکل کے اکثر عوام محکمہ خوراک اور شہری سپلائیز کی طرف سے دئیے جانے والے راشن نہ ملنے سے سخت پریشان ہیں اور راشن دکانوں میں جاری سرور میں باربار خرابی کی وجہ سے اپنا ماہانہ راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اُڈپی: معمولی بات کو لے کر دوست نے دوست کا گلا کاٹ دیا

ایک حیران کن واقعے میں، ایک آدمی نے معمولی تنازعہ کے باعث اپنے دوست کا گلا کاٹ کر بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح 22 اکتوبر کو اُڈپی میں پرانی  کے ایس آر ٹی سی  بس اسٹینڈ کے قریب کرشنا کریپا عمارت کے گراؤنڈ فلور کے کمرے میں پیش آیا۔

بھٹکل: مویشی چوری کے الزام میں تین گرفتار؛ کیا چوری شدہ جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے؟

حال ہی میں جالی پٹن پنچایت حدود میں مویشی کی چوری کا جو واقعہ پیش آیا تھا اور جانور کو  کار میں لاد کر لے جانے کی جو وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اُس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے  بھٹکل ٹاؤن پولس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔