لکھنؤ سے لکھیم پور تک سیلاب کی تباہ کاریاں، 500 سے زائد افراد پھنسے، سیکڑوں مکانات متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2024, 6:45 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لکھنؤ9/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) اتر پردیش کے کئی اضلاع میں گزشتہ کچھ دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے کئی اضلاع میں ندیوں میں طغیانی آگئی ہے۔ لکھنؤ، گونڈہ، لکھیم پور، بریلی، بستی میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بہرائچ، شراوستی اور پیلی بھیت میں بھی لوگ سیلاب کی تباہ کاریاں جھیل رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ گونڈا میں گھاگھرا ندی خطرے کے نشان سے 38 سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔ نواب گنج علاقے میں پانی بھرنا شروع ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈھیموا گھاٹ روڈ پر ٹریفک بند کر دیا گیا ہے۔

لکھیم پور کے پلیا میں سیلابی پانی کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ پلیا ہائی وے پر سیلابی پانی کی وجہ سے ہائی وے کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میلانی-پلیا ریلوے ٹریک تیز بہاؤ میں کٹ گیا ہے۔ دوسری جانب بریلی میں ندیوں میں طغیانی سے 94 گاؤں میں سیلاب کی صورت حال بن گئی ہے۔ بریلی میں بارش کی وجہ سے تقریباً چھ مکانات زمین بوس ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بہیڈی کے 32 اور فرید پور کے 26 گاؤں سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ نواب گنج کے 24 اور میر گنج کے 12 گاؤں میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے۔ بریلی میں سیلاب کی وجہ سے نواب گنج اور بھوتا کے کئی گاؤں غرقاب ہو گئے ہیں۔

بستی ضلع میں دریائے سریو کے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع کے وکرم جوت کے ایک درجن دیہات میں سریو کا پانی داخل ہو گیا ہے۔ شراوستی کا بھی یہی حال ہے۔ شراوستی کے جمونہا، اکونا علاقے میں سیلاب سے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اکونا کی کئی سڑکیں زیر آب ہیں اور مادھو پور گھاٹ سڑک بھی مکمل طور پر منقطع ہوگئی ہے۔ بہرائچ میں بھی سریو ندی خطرے کے نشان کو عبور کر چکی ہے۔ سیلابی پانی میہں پوروا، ملہی پور-بھنگا روڈ تک پہنچ گیا ہے۔ پیلی بھیت ضلع کے ترائی علاقوں میں بھی سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ یہاں پورن پور کے 30 گاؤں ڈوب گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 500 سے زیادہ لوگ پانی میں پھنسے ہوئے ہیں، جب کہ 250 لوگوں کو این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے۔ انتظامیہ نے سیلاب میں پھنسے 500 افراد کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر طلب کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

یوپی ضمنی انتخابات: کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیا

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو ...

فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات: این ڈی ایم سی نے دہلی میں پارکنگ فیس دوگنا کر دیا

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت 100 سے زائد رہنماؤں نے آج جمع کرائے نامزدگی کے کاغذات

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔ شہروں اور قصبوں میں پورے دن ریلیوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 ...

مادھبی پوری بچ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کمیٹی کا اجلاس ملتوی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ نے آج (24 اکتوبر 2024) ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے ان کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے ...

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

سمندری طوفان 'دانا' کی شدت میں مزید اضافہ، رات گئے اوڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی

خلیج بنگال کے مشرقی-وسطی حصے میں بننے والا سمندری طوفان 'دانا' اب ایک شدید طوفان کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، طوفان کی رفتار 100 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے اور اس کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ طوفان آج رات ...

مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کو نتائج بھگتنے پڑیں گے: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو نے آج اڑریہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پردیپ سنگھ کے متنازعہ بیان پر شدید تنقید کی۔ تیجسوی یادو نے پردیپ سنگھ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کیا اور کہا کہ ایسے بیانات سے ...

راجستھان ضمنی انتخابات: کانگریس نے تمام 7 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا

کانگریس نے گزشتہ رات راجستھان کی سات اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ جھنجھنو سے امت اولا، دوسہ سے دین دیال بیروا، دیولی اونیارا سے کستور چند مینا، کھنوسار سے رتن چودھری، چوراسی (ایس ٹی) سے مہیش روت، سلمبر (ایس ٹی) سے ریشما مینا اور ...

آندھرا پردیش میں شدید بارش کے نتیجے میں اننت پور کے رہائشی علاقے زیر آب، لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور

آندھرا پردیش کے اننت پور میں شدید بارش کے بعد سیلابی حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ 21 اکتوبر کی رات اننت پور شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زوردار بارش ہوئی، جس کی وجہ سے کئی رہائشی علاقے زیر آب آ گئے۔ لوگوں کو اپنی حفاظت کے لئے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینی پڑی۔ حیدرآباد-بنگلورو قومی ...