اڈپی کے بعد دکشن کنڑا میں بھی بھاری بارش کے چلتے کل منگل کو بھی اسکولوں میں چھٹی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th July 2024, 9:13 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مینگلور 8/جولائی (ایس او نیوز)ساحلی کرناٹکا میں بھاری برسات کو دیکھتے ہوئے ضلع اڈپی کے بعد ضلع دکشن کنڑا میں بھی کل منگل 9 جولائی کو اسکولوں اور پی یو کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

جنوبی کنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر ملائی موہیلن نے پیر کو ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی محکمہ موسمیات کی جانب سے منگل کو شدید بارش ہونے کے ساتھ ضلع میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جس کی وجہ سے منگل 9 جولائی کو ضلع کے تمام اسکولوں اور پری یونیورسٹی کالجوں کو بند رکھنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔

حکم نامہ کے مطابق 9 جولائی کو ضلع جنوبی کینرا کے تمام آنگن واڑیوں، سرکاری، امداد یافتہ اور پرائیویٹ پرائمری و ہائی اسکولوں اور پری یونیورسٹی کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: رابطہ کی جانب سے خواتین کے لئے سلائی اور ایمبرائیڈری کلاسس کے نئے داخلے شروع، یکم نومبر سے ہوں گے کلاسس

خواتین کو خود مختار بنانے اور انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے رابطہ سوسائٹی نے ایک بار پھر سلائی اور ایمبرائیڈری کی تربیتی کلاسس کا اعلان کیا ہے۔ یکم نومبر سے شروع ہونے والے اس تربیتی پروگرام کا یہ تیسرا بیچ ہوگا، جبکہ داخلے  شروع ہو چکے ہیں۔

منگلورو کے قریب سورتکل میں اسکوٹر اور لاری کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی موت

لاری اور بائک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ، حادثہ  سورتکل میں سورج انٹرنیشنل ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر منگل رات کو پیش آیا۔ متوفی کی شناخت روی کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو مُکّا کا رہائشی تھا اور ایک  بینک  میں ملازمت کرتا تھا۔

بھٹکل: سرور  میں خرابی  کی وجہ سے عوام کو  راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا

بھٹکل کے اکثر عوام محکمہ خوراک اور شہری سپلائیز کی طرف سے دئیے جانے والے راشن نہ ملنے سے سخت پریشان ہیں اور راشن دکانوں میں جاری سرور میں باربار خرابی کی وجہ سے اپنا ماہانہ راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اُڈپی: معمولی بات کو لے کر دوست نے دوست کا گلا کاٹ دیا

ایک حیران کن واقعے میں، ایک آدمی نے معمولی تنازعہ کے باعث اپنے دوست کا گلا کاٹ کر بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح 22 اکتوبر کو اُڈپی میں پرانی  کے ایس آر ٹی سی  بس اسٹینڈ کے قریب کرشنا کریپا عمارت کے گراؤنڈ فلور کے کمرے میں پیش آیا۔

بھٹکل: مویشی چوری کے الزام میں تین گرفتار؛ کیا چوری شدہ جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے؟

حال ہی میں جالی پٹن پنچایت حدود میں مویشی کی چوری کا جو واقعہ پیش آیا تھا اور جانور کو  کار میں لاد کر لے جانے کی جو وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اُس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے  بھٹکل ٹاؤن پولس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

سمندری طوفان 'دانا' کی شدت میں مزید اضافہ، رات گئے اوڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی

خلیج بنگال کے مشرقی-وسطی حصے میں بننے والا سمندری طوفان 'دانا' اب ایک شدید طوفان کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، طوفان کی رفتار 100 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے اور اس کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ طوفان آج رات ...

مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کو نتائج بھگتنے پڑیں گے: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو نے آج اڑریہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پردیپ سنگھ کے متنازعہ بیان پر شدید تنقید کی۔ تیجسوی یادو نے پردیپ سنگھ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کیا اور کہا کہ ایسے بیانات سے ...

راجستھان ضمنی انتخابات: کانگریس نے تمام 7 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا

کانگریس نے گزشتہ رات راجستھان کی سات اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ جھنجھنو سے امت اولا، دوسہ سے دین دیال بیروا، دیولی اونیارا سے کستور چند مینا، کھنوسار سے رتن چودھری، چوراسی (ایس ٹی) سے مہیش روت، سلمبر (ایس ٹی) سے ریشما مینا اور ...

آندھرا پردیش میں شدید بارش کے نتیجے میں اننت پور کے رہائشی علاقے زیر آب، لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور

آندھرا پردیش کے اننت پور میں شدید بارش کے بعد سیلابی حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ 21 اکتوبر کی رات اننت پور شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زوردار بارش ہوئی، جس کی وجہ سے کئی رہائشی علاقے زیر آب آ گئے۔ لوگوں کو اپنی حفاظت کے لئے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینی پڑی۔ حیدرآباد-بنگلورو قومی ...