گردابی طوفان ’موچا‘ سے میانمار میں 81 افراد کی موت، 11.5 ہزار گھروں اور 73 عبادت گاہوں کو پہنچا نقصان

Source: S.O. News Service | Published on 17th May 2023, 10:18 PM | عالمی خبریں |

نیپیداو،17؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) گردابی طوفان ’موچا‘ کا اثر اب کم ضرور ہو گیا ہے، لیکن اس سے ہوئے نقصانات کا دائرہ بہت وسیع دکھائی دے رہا ہے۔ میانمار میں اس گردابی طوفان کی وجہ سے کم از کم 81 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور سینکڑوں افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ یہ جانکاری خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے مقامی افسران کے حوالے سے دی ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ مہلوکین میں بچاؤ و راحت کاری کے عمل میں مصروف افراد بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو میانمار کے بندرگاہ شہر سِتوے سے ٹکرانے والے طوفان ’موچا‘ نے زبردست تباہی مچائی ہے۔ اس طوفان کی وجہ سے رخائن علاقہ کی راجدھانی سِتوے کے کچھ حصوں میں سیلاب کا نظارہ دیکھنے کو ملا تھا اور یہاں 130 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلی تھیں۔ اب حالات قدرے بہتر ہو گئے ہیں، لیکن ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور کئی افراد اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ روہنگیا مسلم اقلیتوں کے ذریعہ بسائے گئے رخائن کے ’بوما‘ اور قریب کے ’کھونگ ڈوکے‘ گاؤں میں ہی کم از کم 46 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں رخائن کی راجدھانی سِتوے کے شمال میں راتھیڈونگ ٹاؤن شپ کے ایک گاؤں میں مٹھ گرنے سے 13 لوگوں کی موت ہو گئی۔ قریب کے ایک گاؤں میں عمارت گرنے سے ایک خاتون کی بھی موت ہوئی ہے۔

اس درمیان سرکاری ٹیلی ویژن چینل ایم آر ٹی وی نے بدھ کے روز جانکاری دی کہ گردابی طوفان ’موچا‘ کی وجہ سے 11532 گھروں، 73 عبادت گاہوں، 47 مٹھوں، 163 اسکولوں، 29 اسپتالوں و کلینکوں، 11 ٹیلی کام ٹاورس، 119 لیمپ پوسٹ، 2 ہوائی اڈوں اور 112 سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ موچا سے متاثر ہونے والے اہم علاقوں میں رخائن، ایرواڈی، باگو، یانگون، میگوے، ساگینگ، چِن، مانڈلے، مون، شان اور نائے پی تاؤ علاقے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں موچا کی وجہ سے میانمار کے 769 گاؤں میں ملکیت کو نقصان پہنچا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔