افریقی ملک ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے تباہی، 500 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2023, 11:26 AM | عالمی خبریں |

لیلونگوے،21/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  جنوب مشرقی افریقی ملک ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 499 ہو گئی ہے۔ ملاوی ڈیفنس فورس، ملاوی پولیس سروس اور برطانیہ کی جانب سے تنزانیہ اور زامبیا سمیت پڑوسی ممالک کے تعاون سے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پیر کی شام تک طوفان کی وجہ سے 499 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 508,244 لوگ اس طوفان کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ امور کے محکمے کے کمشنر چارلس کالیمبا نے کہا کہ بے گھر ہونے والے افراد کے لیے ایک اور کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کیمپوں کی کل تعداد 534 ہو گئی ہے۔ اتوار کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق طوفان کی وجہ سے 1332 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 427 افراد لاپتہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ طوفان فریڈی کے ختم ہونے کے بعد بھی مشرقی خطے کے مزید تین اضلاع میں شدید بارش جاری ہے۔ ملاوی کے صدر لازارس چکویرا کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں آفت زدہ حالت کے اعلان کے بعد، غیر ملکی مشنز، حکومتوں، مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں، کمپنیوں اور افراد کی جانب سے انسانی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جنوبی افریقی ترقیاتی کمیونٹی نے ملاوی کے لیےتین لاکھ امریکی ڈالر کی امداد کی منظوری دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

’ایک طرف مہاتما گاندھی ہیں اور دوسری طرف گوڈسے‘: راہل بی جے پی وآر ایس ایس پر جم کر برسے

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے نیویارک میں ہندوستانی کمیونٹی کے کنونشن سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت پھیلا رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ان لوگوں نے جمہوریت ...

سوڈان میں خانہ جنگی کے دوران 1800 اموات، 180 نامعلوم لاشوں کی تدفین

سوڈانی ہلال احمر نے کہا ہے کہ خرطوم اور دارفور میں جاری لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے 180 ایسے افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہین ہو سکی۔ انہیں بھی دفن کر دیا گیا ہے۔ ہلال احمر نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ 15 اپریل کو لڑائی شروع ہونے کے بعد سے رضاکاروں نے 102 نامعلوم لاشوں ...

مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم کے نظام کو تبدیل کریں گے: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی امریکہ کے دورے پر ہیں اور انہوں نے واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کی- اس دوران انہوں نے ہندوستان میں پریس اور مذہبی آزادیوں، اقلیتوں کو درپیش مسائل اور معیشت کی حالت سمیت متعدد سوالات کے جواب دیئے-

طیب اردوغان ایک بار پھر ترکی کے صدر منتخب: ’یہ سلطنتِ عثمانیہ جیسا ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ہے، مل کر اسے ترکی کی صدی بنائیں گے‘

سپریم الیکشن کونسل (وائے ایس کے) کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ رجب طیب اردوغان نے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور اب وہ دوبارہ ترکی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔