ودھان سبھا انتخابات سمیت پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس تیار،پانچوں ریاستوں میں کانگریس کو فتح کایقین

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2023, 1:34 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد، 18/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) حیدرآباد میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ۲ ؍ روزہ اجلاس کے دوسرے دن کانگریس ورکنگ کمیٹی ( سی ڈبلیو سی) نے ایک قرارداد منظور کرکے  اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آ نے والے چند مہینوں میں  ہونے والے پانچوں  ریاستوں   کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس  فیصلہ کن فتح حاصل کرے گی اور  اور ’آمرانہ‘ طرز کی حکومت کو ملک سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ کانگریس نے 2024ء کے پارلیمانی الیکشن کیلئے بھی  تیار ہونے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے  اس یقین کا اظہار کیا  ہے کہ ملک کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں ۔ 

سی ڈبلیو سی کے اختتام پر منظور کی گئی قرارداد کے مطابق’’کانگریس ورکنگ کمیٹی کی یہ توسیعی میٹنگ اس اعتماد کااظہار کرتی ہے کہ انڈین نیشنل کانگریس کوچھتیس گڑھ،مدھیہ پردیش، میزورم، راجستھان اور تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی الیکشن میں عوام  فیصلہ کن فتح  سے ہمکنار کریں   گے۔‘‘ قرارداد کے مطابق’’ ہم قانون کی حکمرانی ، آزادی،سماجی اور معاشی انصاف نیز برابری سے متعلق عوام کی توقعات پر پورا  اُتریں گے۔‘‘ 

میٹنگ میں راہل گاندھی نے لیڈروں کو مشورہ دیا کہ وہ عوام کی خدمت میں  مصروف اور اپنے نظریہ کے تعلق سے پوری طرح واضح رہیں۔ انہوں  نے پارٹی لیڈروں  کو ’’بی جےپی کے جال میں  پھنسنے ‘‘سے خود کو بچانے کی تلقین کی ۔ انہوں  نے کانگریس کے لیڈروں کو ہدایت دی کہ وہ بھارت ماتا کی آواز کو سنیں اور عوام کی خدمت کریں ۔ پارٹی صدر ملکارجن کھرگے نے کانگریس لیڈروں  کو للکارتے ہوئے کہا کہ ’’متحد ہوجاؤ ، ’آمرانہ ‘ حکومت کو اکھاڑ پھینکواور ملک کی جمہوریت کو بچاؤ۔‘‘سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں  آپسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اتحاد کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیاگیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

یوپی ضمنی انتخابات: کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیا

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو ...

فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات: این ڈی ایم سی نے دہلی میں پارکنگ فیس دوگنا کر دیا

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت 100 سے زائد رہنماؤں نے آج جمع کرائے نامزدگی کے کاغذات

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔ شہروں اور قصبوں میں پورے دن ریلیوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 ...

مادھبی پوری بچ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کمیٹی کا اجلاس ملتوی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ نے آج (24 اکتوبر 2024) ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے ان کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے ...