کرناٹک میں ہندی دیو س منانے کو لے کر تنازعہ چھڑ گیا

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2022, 12:05 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 14؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) چہارشنبہ کے روم منائے جانے والے ہندی دیو س کو لے کرکرناٹک میں ایک تنازعہ کھڑا ہوگیاہے‘ جے ڈی (یس) اور بی جے پی ایک دوسرے کے مدمقابل اگئے ہیں۔سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی نے چیف منسٹر بسوراج بومیائی کو مکتوب تحریر کیاکہ ہندی دیوس منانے اس سرزمین کے ساتھ انصافی کے مترادف ہوگا۔

مذکورہ بی جے پی نے ان کے مکتوب کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ کرناٹک کی عوام سیاسی مقصد کو سمجھنے کے لئے کافی ہوشیار ہیں اور انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔ تاہم پولیس کوئی موقع دینا نہیں چاہا رہی ہے اور فیصلہ کیاہے کہ ریاست بھر بالخصوص بنگلورو میں سخت چوکسی اختیار کی جائے گی۔

کمارا سوامی نے اب بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ ملک ہزاروں زبانوں اور علاقائی بولیوں پر مشتمل ہے اور یہ 500صوبوں کا ایک عظیم وفاق ہے جس میں مختلف سماجی اور ثقافتی ادارے اکٹھا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ”اس سرزمین پر ایک زبان کے ساتھ ترجیحی رویہ اس سرزمین کی توہین ہے۔

ستمبر14کے روز مرکز کے اسپانسر کردہ ہندی دیوس کو کرناٹک میں زبردستی منایاجارہا ہے‘ جو برسراقتدار بی جے پی کی جانب سے کنڈیوں کے ساتھ دغابازی ہے“۔

انہوں نے بومائی پر زوردیا کہ وہ کنڈا عوام کے پیسوں پر ہندی دیوس نہ منائیں۔ اس مکتوب پر سخت ردعمل پیش کرتے ہوئے ریاستی وزیربرائے تعلیم بی سی ناگیشونے کہاکہ کنڈاکی عوام ان کی اعلان پر توجہہ نہیں دی گی اور مزیدکہاکہ 1949سے ہندی دیوس منایاجاتا آرہا ہے۔

ناگیش نے کہاکہ یہ سیاسی فائدے کے لئے اٹھایاجانا والا مسئلہ ہے‘ او رمزیدکہاکہ کمارا سوامی ہر چیز پر فائدہ اٹھانے او رسیاست کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ان کا نظریہ ایسا ہوتا تو انہوں نے کہاکہ ان کے والد سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیو ی گوڑا ان تقاریبات کو نکال دیتے تھے۔

ناگیش نے یہ کہنا چاہا کہ ہندی دیوس وزیراعظم نریندر مودی نے متعارف نہیں کروایاہے‘ یہ 1949سے منایاجانے والاجشن ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ بی جے پی حکومت ہندوستان کی علاقائی زبانوں کی ترقی کے لئے سنجیدہ ہے“۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: بھاری بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بینگلورو سے مینگلور، مرڈیشور اور کاروار کے درمیان چلنے والی ٹرینیں عارضی طور پر منسوخ

ساوتھ ویسٹرن ریلوے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق میسورو ڈیویژن کے سیکشن میں وائی ڈی کے - کے جی وی ایل سکیشن میں مٹی کھسک  کر ریلوے ٹریکس پر گرنے کی وجہ سے اس روٹ پر کچھ  ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں

کرناٹک حکومت نے رام نگرکا نام بدل کر بنگلورو ساؤتھ ضلع رکھنے کا فیصلہ کیا

 کرناٹک کی کابینہ نے جمعہ کو پڑوسی رام نگر ضلع کا نام بدل کر ’بنگلورو ساؤتھ‘کرنے کا فیصلہ کیا۔ضلع کا نام تبدیل کرنے کی تجویز جس میں رام نگر، ماگڈی، کنکا پورہ، چننا پٹنہ اور ہروہلی تعلقہ شامل ہیں، حال ہی میں نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر اعلیٰ ...

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...