کنزرویٹو پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ بھی پارٹی قیادت کے انتخاب کے لیے ووٹ دیں گے

Source: S.O. News Service | Published on 13th July 2022, 10:06 PM | عالمی خبریں |

لندن،13؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے استعفیٰ کے بعد اب کنزرویٹو پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ بھی پارٹی سربراہ کے انتخاب کے لیے اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ بی بی سی نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ انتخابی دوڑ میں شامل امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔ اس کے بعد آٹھ امیدواروں نے اپنے اتحادیوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کے تحت پارلیمنٹ میں انتخابی پروگرام میں حصہ لیا۔ انہیں انتخابی دوڑ میں بنے رہنے کے لیے پہلے راؤنڈ میں 30 ووٹ حاصل کرنے ہوں گے۔

پہلے کنزرویٹو چیف کے امیدواروں کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ اس دوڑ میں صرف وہی لوگ حصہ لے سکتے ہیں جنہیں 30 ٹوری ایم پی کی حمایت حاصل ہو۔ ابھی آٹھ ممبران پارلیمنٹ یہ کام کر سکتے ہیں، جن میں وزیر کیمی بیڈینوچ، اٹارنی جنرل سویلا بریومین، صحت کے سابق سکریٹری جیریمی ہنٹ، وزیر تجارت پینی مورڈنٹ، سابق چانسلر رشی سنک، خارجہ سکریٹری لز ٹروس، خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ ٹام ٹگینڈھیٹ اور چانسلر ندیم زہاوی شامل ہیں۔

ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے شروع ہوگی اور شام 5 بجے نتائج آنے کی توقع ہے۔ امیدواروں کے لیے انتخاب کا اگلا عمل دوسرے راؤنڈ میں ہوگا، جس میں فائنل دو امیدواروں پر بات چیت ہوگی۔ کنزرویٹو پارٹی کے تقریباً 160,000 ارکان ان آخری دو امیدواروں میں سے کسی کا انتخاب کریں گے جس کے بعد وزیر اعظم کے طور پر جیتنے والے امیدوار کا اعلان 5 ستمبر کو کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ محکمہ صحت کے سابق سکریٹری ساجد جاوید اور دفتر خارجہ کے انچارج وزیر رحمان چشتی کافی نامزدگی (کم از کم 20 ایم پی کی حمایت) حاصل کرنے میں ناکام رہے، اس لیے وہ پیر کے روز ہونے والی ووٹنگ سے دستبردار ہو گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔