مودی کو لے کر کانگریس کا نیا انکشاف؛ مودی نہ پہلے او بی سی تھے اور نہ آج ہیں، مودی جی سُوپر اَپّرکاسٹ ہیں،

Source: S.O. News Service | Published on 9th February 2024, 8:57 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی)وزیراعظم نریندرمودی کی ذات کو لے کر کانگریس لگاتار حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ راہل گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران کئی بار کہہ چکے ہیں کہ پی ایم مودی پیدائش سے او بی سی نہیں تھے بلکہ گجرات کی بی جے پی حکومت نے 1999 میں ان کے سماج کو او بی سی کا درجہ دیا۔ لیکن کانگریس نے آج ایک نیا انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ مودی نہ پہلے او بی سی ذات میں تھے اور نہ ہی آج ہے۔

کانگریس نے جمعہ کے روز اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یکم جنوری 2002 کو گجرات حکومت کے ذریعہ ریزرویشن کے لیے جوڑی گئی ذاتوں کے نوٹیفکیشن میں کہیں بھی مودی سماج کا تذکرہ نہیں ہے۔ وزیر اعظم نریندرمودی اپنی ذات کے نام پر ملک کو گمراہ کر رہے ہیں۔ مودی نہ پہلے او بی سی تھے اور نہ ہی آج ہیں، بلکہ مودی جی سُوپر اَپرکاسٹ (اعلیٰ ذات) سے ہیں۔

نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گجرات کانگریس کے ریاستی صدر اور راجیہ سبھا رکن شکتی سنگھ گوہل نے مودی سماج سے متعلق اہم بات سبھی کے سامنے رکھی۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی بار بار جھوٹ پھیلاتی ہے۔ لیکن مودی جی پیدائش سے او بی سی نہیں ہیں، یہ سچائی ہے۔‘‘ گجرات حکومت کا نوٹیفکیشن دکھا کر بی جے پی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے گوہل نے کہا کہ اس نوٹیفکیشن کی تاریخ یکم جنوری 2002 ہے، جب گجرات کے وزیراعلیٰ خود نریندرمودی تھے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جو نئی ذاتیں جوڑی گئیں ان میں گھانچی مسلم، تیلی، موڑھ گھانچی، تیلی ساہو، تیلی راٹھور تھیں۔ انھوں نے سوال کیا کہ اگر 1999 میں یہ ذاتیں جوڑی گئی تھیں، تو گجرات کے وزیر اعلیٰ نے یکم جنوری 2002 کو یہ نوٹیفکیشن کیوں نکالا۔

گوہل نے یہ بھی جانکاری دی کہ یکم جنوری 2002 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہیں بھی مودی سماج کا تذکرہ نہیں ہے۔ ’بھگودرومنڈل‘ (گجراتی انسائیکلوپیڈیا) کے حساب سے بھی مودی سماج پسماندہ ذات میں نہیں آتا ہے۔ مودی نہ پہلے او بی سی تھے، اور نہ آج ہیں۔ شکتی سنگھ گوہل نے حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ’’مودی جی نے وزیر اعظم کے خواب دیکھنے سے پہلے کبھی نہیں کہا کہ میں گھانچی ہوں یا پسماندہ ذات سے آتا ہوں۔ گجرات میں مودی کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ممبئی میں مودی سماج کی میٹنگ میں کہا گیا کہ ہماری سُپر اَپر کاسٹ مودی سے پہلی بار وزیر اعلیٰ بنا ہے۔ اسے لے کر میگزین میں باقاعدہ اشتہار دیے گئے، جنھیں اُس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی نے کبھی مسترد نہیں کیا۔‘‘ کانگریس نے لیڈر نے مزید بتایا کہ ’’راہل گاندھی کے خلاف کیس کرنے والے پورنیش مودی نے سورت کورٹ میں دیے گئے دستاویز میں واضح لفظوں میں کہا تھا کہ مودی سماج کے لوگ موڑھ ونک (کاروباری) ہیں۔ وہ سُپر اَپر کاسٹ کاروباری طبقہ سے ہیں اور اپنے ٹرسٹ میں گھانچی، تیلی سماج کے لوگوں کو ممبر بھی نہیں بناتے ہیں۔ یہ آن ریکارڈ، کورٹ کے ریکارڈ میں آیا ہے اور ایک قبول شدہ حقیقت ہے، اس لیے مودی نہ گھانچی ہیں، نہ تیلی ہیں اور نہ ہی پسماندہ ذات سے ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...