کرناٹک اسمبلی انتخاب میں کانگریس 136 نشستوں پر کامیاب ہوگی، بی جے پی حکومت چند دنوں کی مہمان، ڈی کے شیوکمار کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 4th February 2023, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 4؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) کرناٹک کانگریس نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ وہ ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخاب میں بہ آسانی 136 سیٹیں جیت لے گی۔ اس درمیان ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار اور اپوزیشن لیڈر سدارمیا نے ریاست کے جنوبی اور شمالی علاقوں سے الگ الگ بس یاترا شروع کی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شیوکمار نے کہا کہ ’’50 دنوں کے بعد بی جے پی حکومت نہیں رہنے والی۔ کانگریس حکومت 50 دنوں کے بعد ریاست میں برسراقتدار ہو رہی ہے۔‘‘

ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ ہم نے سبھی انتخابی حلقوں میں دو یا تین بار سروے کیا ہے۔ لوگوں کا رد عمل مثبت ہے۔ ہم آرام سے 136 سیٹیں جیتیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسمبلی انتخاب کے لیے امیدواروں کی فہرست کو آخری شکل دینے کے لیے میٹنگ بغیر کسی اعتراض یا لیڈروں کے عدم اطمینان کے بہتر ماحول میں منعقد کی گئی۔

سدارمیا نے کرناٹک کے لیے اب تک 13 بجٹ پیش کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں 16 سال سے حکومت کا حصہ ہوں۔ ریاست میں فیملی کی ہر خاتون مکھیا اور دیگر کو 2000 روپے دینے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کے لیے ہمارے پاس فنڈ کے انتظام سے متعلق آئیڈیا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ کانگریس پارٹی نے جمعہ کے روز ریاست میں اپنی بس یاترا کے دوسرے مرحلہ کی شروعات کی۔ شیوکمار نے کولار میں ملبگل شہر کے پاس کرودوملے سے یاترا شروع کی ہے۔ دوسری طرف سدارمیا شمالی کرناٹک کے بسوکلیان سے یاترا شروع کر رہے ہیں اور دورے پر نکل رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کا اعلان ہوتے ہی کرناٹک میں دَل بدلی کی کوشش کی الزام تراشیاں

کرناٹک اسمبلی انتخابات کا بگل بجتے ہی ریاست میں دل بدلی کے اندیشے بھی بڑھ گئے ہیں۔یہ صرف اندیشے ہی نہیں بلکہ کانگریس اور بی جے پی ایک دوسرے پر اس بات کا الزام بھی لگارہی ہیں کہ دوسری پارٹی ان کے ممبران اسمبلی کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

کرناٹک میں انتخابات سے قبل ریزرویشن، ٹیپو سلطان اور حجاب کا مسئلہ

الیکشن کمیشن نے کرناٹک میں 10 مئی کو انتخابات کا اعلان کردیا ہے، اس  کے ساتھ ہی  ریاست بھر میں ضابطہ اخلاق بھی لاگو ہوچکا ہے، لیکن اس بار کے انتخابات میں  سیاسی پارٹیوں  کے پاس کیا اہم مدعے ہیں، اُس  پر ایک نظر دوڑانا ضروری ہے۔ روزنامہ سالار کے شکریے کے ساتھ  ذیل میں اُن مدعوں  ...

کرناٹک میں بی جے پی کے خلاف زبردست اقتدار مخالف لہر، اے بی پی-سی ووٹر سروے میں کانگریس کو واضح اکثریت کا اندازہ

کرناٹک اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا آج اعلان ہو گیا۔ اس درمیان اے بی پی-سی ووٹر کے اسپیشل عوامی سروے نے بی جے پی کو زوردار جھٹکا دیا ہے۔ سروے کے مطابق وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست اقتدار مخالف لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس اوپینین پول میں ...

کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، 10 مئی کو ایک ہی مرحلہ میں پولنگ، 13 مئی کو نتائج

  الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ انتخابات کے لیے پولنگ ایک مرحلہ میں 10 مئی کو ہوگی، جبکہ 13 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پریس کانفرنس کے ذریعے یہ اطلاع دی گئی۔

2Bریزرویشن کیلئے قانونی جنگ کی تیاری میں تیزی، متفقہ طور پر عدالت سے رجوع ہونے سینئر وکیلوں کا مسلم قائدین کو مشورہ

ریاستی بی جے پی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے 2Bریزرویشن کو ختم کر دینے کے فیصلہ کے خلاف عدالت سے رجوع ہو کر قانونی جنگ شروع کرنے کی تیاریوں نے شدت اختیارکر لی ہے۔