کرناٹک میں سدرامیا حکومت کی پانچ گیارنٹیوں کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لئے مینگلور سمیت دکشن کنڑا میں کانگریس کی طرف سے ہوگا رجسٹریشن کیمپ

منگلورو 6 جون (ایس او نیوز) انتخابات سے قبل کانگریس نے اپنی حکومت قائم ہونے کی صورت میں جن پانچ اسکیموں کا عوام سے وعدہ کیا تھا، اقتدار حاصل ہوتے ہی سدرامیا حکومت نے تمام پانچوں گیارنٹیوں کو منظوری دے دی ہے، اور اب عوام کو ان اسکیموں کا فائدہ دلانے کے لئے کانگریس نے مینگلور سمیت ضلع دکشن کنڑا میں اسکیموں کے اہل کنندگان کی مدد کے لیے رجسٹریشن کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے۔
کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے نائب صدر ایوان ڈیسوزا کے مطابق، پارٹی متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کے ذریعے دکشن کنڑا میں کیمپ لگائے گی جو گیارنٹی اسکیموں کو نافذ کررہے ہیں۔
ڈی سوزا نے میڈیا والوں کو بتایا کہ یہ کیمپ 'گروہ لکشمی' اسکیم کے لیے رجسٹریشن کے لیے لگائے جائیں گے جو 15 جون سے 15 جولائی تک ہر خاندان کی خاتون سربراہ کو 2000 روپے ماہانہ امداد کی ضمانت دیتی ہے۔ Mescom کے منیجنگ ڈائریکٹر گروہا جیوتی اسکیم کے لیے اہل استفادہ کنندگان کو رجسٹر کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں گے جو گھرانوں کو 200 یونٹ مفت بجلی کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔
ڈی سوزا نے یہ بھی بتایا کہ کرناٹک میں بی جے پی غیر فعال ہوگئی ہے اور وہ کرناٹک میں کانگریس حکومت کی طرف سے چلائی جارہی فلاحی اسکیموں کو ہضم نہیں کر پا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ان اسکیموں کو لے کر عوام میں غلط بیانی پھیلانے کی کوشش کررہی ہے ۔