پرفل پٹیل کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ بند کیے جانے پر کانگریس نے مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا

Source: S.O. News Service | Published on 31st March 2024, 12:54 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 31/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  سی بی آئی کے ذریعہ این سی پی لیڈر پرفل پٹیل کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ بند کرنے کو لے کر کانگریس نے مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے آج ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی جن لیڈروں پر کروڑوں کے گھوٹالے کا الزام لگاتی ہے، انھیں بی جے پی یا این ڈی اے اتحاد میں شامل کرانے کے بعد گھوٹالے کا مقدمہ واپس لے لیے جاتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے ہی پرفل پٹیل پر ایئر انڈیا گھوٹالہ کا الزام عائد کیا تھا اور اب جبکہ پٹیل این ڈی اے میں شامل ہو گئے ہیں تو گھوٹالے کا معاملہ بند کر دیا گیا۔

پون کھیڑا نے یہ بیان نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران دیا۔ اس موقع پر انھوں نے ٹیبل پر واشنگ مشین بھی رکھی، جس پر ’بی جے پی واشنگ مشین‘ لکھا ہوا تھا۔ انھوں نے ’مودی واشنگ پاؤڈر‘ لکھا ہوا پمفلٹ بھی دکھایا۔ اس دوران انھوں نے طنز کستے ہوئے بی جے پی واشنگ مشین کی قیمت 8552 کروڑ روپے بتائی اور کہا کہ بی جے پی کو الیکٹورل بانڈ کے ذریعہ یہ مشین ملی ہے۔

میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے پون کھیڑا نے کہا کہ بی جے پی کے پاس ایسی واشنگ مشین ہے جس میں 10 سال پرانا کیس بھی ڈالو تو ملزم بے داغ نکلتا ہے۔ مشین کے ساتھ ساتھ یہ کمال مودی واشنگ پاؤڈر کا بھی ہے۔ این سی پی لیڈر پرفل پٹیل اس کے زندہ جاوید مثال ہیں۔ بی جے پی نے ان پر ایئر انڈیا گھوٹالہ کا الزام لگایا تھا۔ کانگریس-یو پی اے حکومت کے خلاف بی جے پی نے 2014 لوک سبھا انتخاب کے وقت یہ الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ پورا گھوٹالہ تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے کا ہے۔ اس وقت کے سی اے جی ونود رائے نے بھی عجیب و غریب تبصرے کیے تھے۔ اس سلسلے میں سی بی آئی نے پرفل پٹیل کے خلاف 2017 میں بدعنوانی کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں، 2019 میں بی جے پی نے پرفل پٹیل کے خلاف کچھ گھناؤنے الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے ملزم اقبال مرچی کے ساتھ ایک ملکیت ڈیل میں شامل تھے۔ اب جبکہ کچھ ماہ قبل پرفل پٹیل این سی پی کو توڑ کر مہاراشٹر میں بی جے پی اتحاد میں شامل ہوئے تو ان کے سبھی داغ صاف ہو گئے۔ اب پرفل پٹیل کے خلاف 2017 میں درج ہوئے بدعنوانی کے مقدمے کو سی بی آئی نے بند کر دیا۔

پون کھیڑا نے کہا کہ یہ محض ایک نام نہیں ہے،بلکہ ایسی 21 مثالیں ہیں جنھیں بی جے پی کے ذریعہ ان کے خلاف بدعنوانی اور غیر قانونی عمل کرنے کے الزام لگانے کے بعد پاک صاف کر دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ صاف ہے کہ یا تو وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے یا وہ این ڈی اے اتحاد میں شامل ہو گئے۔ ان میں ہیمنت بسوا سرما، نارائن رانے، اجیت پوار، حسن مشرف، چھگن بھجبل، اشوک چوہان سمیت کئی دیگر لیڈران شامل ہیں۔

کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے ای ڈی، آئی ٹی، سی بی آئی سمیت سبھی نام نہاد خود مختار اداروں کا استعمال اپنے سیاسی فوائد کے لیے ایک اسلحہ کی شکل میں کیا ہے۔ چاہے وہ فرموں سے الیکٹورل بانڈ کی وصولی کے لیے ای ڈی کا غلط استعمال ہو، یا پھر 30 سال پرانے نوٹس کے ذریعہ سے اہم اپوزیشن پارٹیوں کو پریشان کرنے کے لیے انکم ٹیکس محکمہ کا استعمال ہو۔ بی جے پی اداروں کو کمزور کرنے میں عادتاً مجرم بن گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...