بی جے پی کو صرف اقتدار چاہئے، عوام کی فلاح نہیں سدارامیا کو اس بار بھی بادامی سے ہی انتخاب لڑنا چاہئے: ضمیر احمد خان

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2022, 11:48 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،21؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک اور ریاست میں برسر اقتدار بی جے پی کے لئے عوام کے مفادات سے کچھ لینا دینا نہیں۔ ہندو یا مسلمان جو بھی ہو ان تمام کے مذہبی جذبات کو بھڑکا کر بی جے پی صر ف اور صرف اس کے ذریعہ اقتدارپر اپنی پکڑ مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔یہ بات سابق ریاستی وزیر اور چامراج پیٹ حلقہ کے رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد خان نے کہی۔

جمکھنڈی میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی کوشش ہمیشہ سے یہی رہی ہے کہ تمام طبقات کو ساتھ میں لے کر آگے بڑھاجائے،جبکہ بی جے پی کی کوشش ہمیشہ سے دوسری سیاسی جماعتو ں کو توڑ کر اقتدار پر قبضہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ ریاست کی ترقی کے لئے فکر مند رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ تمام برادران وطن کو ساتھ میں لے کر ریاست اور ملک کی ترقی کے لئے کام کریں۔ ایسی کوئی حرکت نہ کریں جس سے پوری قوم کو شرمندگی اٹھانی پڑے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کو اس بار بھی شمالی کرناٹک کے بادامی اسمبلی حلقہ سے ہی انتخاب لڑنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار اس حلقہ سے سدارامیا کو از کم 50ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیابی ہونی چاہئے۔

شمالی کرناٹک کے لئے بار بار آنے جانے کے لئے سدارامیا کو پریشانی کے بارے میں ضمیر احمد نے کہا کہ اس کے لئے مقامی لوگوں سے چندہ کر کے سدارامیا کے لئے ایک ہیلی کاپٹر خریدا جائے گا،تاکہ وہ آسانی سے آجا سکیں۔ اس موقع پر جمکھنڈی کے رکن اسمبلی آنند نیامے گوڑا نے ضمیر احمد خان کا پرزور استقبال کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...