کولارمیں کانگریس کی الجھن ختم؛ گوتم کو بنایا امیدوار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st March 2024, 5:45 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو31 / مارچ (ایس او نیوز) کانگریس ہائی کمان نے کولار میں سابق اسپیکر رمیش کمار اور سابق وزیر منی اپّا گروہ بندی کی وجہ سے پیدا ہوئی الجھن اورتذبذب کوختم کرتے ہوئے پارلیمانی انتخاب کے لئے کے وی گوتم کواپناامیدوار بنانے کا اعلان کردیا۔

کانگریس کے لئے اس سیٹ پرامیدوارمنتخب کرنا ایک مسئلہ بن گیا تھا کیونکہ وزیرمُنی اپّا اپنے داماد چیکا پیدنّا کو ٹکٹ دلانے کے لئے کانگریسی صدرملیکارجن کھرگے سے اصرارکررہے تھے لیکن چیکا پیدنّا کو ٹکٹ دینے کی مخالفت میں کولار ضلع کے اراکین اسمبلی نے اجتماعی طورپرمستعفی ہونے کا اشارہ دیا تھا۔

اسی الجھن کے چلتے کانگریس نے سب سے آخر میں کولار سیٹ پر اپنے امیدوار کے طور پر گوتم کے نام کا اعلان کیا ، اور اس دوڑ میں وزیر منیپّا کے داماد کا نمبر نہیں نکل سکا۔ اس پراپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مُنی اپّا نے کہا کہ ہائی کمان نے میرے داماد کو ٹکٹ پر رضا مندی ظاہرکی تھی مگراراکین اسمبلی کی مخالفت کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔ بالآخر گوتم کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس سے مجھے کوئی ناراضی نہیں ہے۔ میں پارٹی کے لئے اپنے حلقے میں کام کروں گا۔ کولارمیں کانگریس پارٹی کو جیت دلانے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ادھر اپنے نام کا اعلان ہونے کے بعد کے وی گوتم نے کہا کہ مجھے ایک بہترین موقع ملا ہے۔ یہ درست بات ہے کہ ضلع کانگریس میں اختلافات ہیں، لیکن کوئی بھی میری مخالفت نہیں کر رہا ہے۔ رمیش کماراورمُنی اپّا دونوں لیڈروں سے میرے اچھے تعلقات ہیں۔ سب لوگ میرے حق میں کام کریں گے اور کولارحلقے میں کانگریس کو صد فی صد جیت حاصل ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...