خام تیل کی قیمت میں کمی، لیکن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں چھو رہی ہیں آسمان: ملکارجن کھرگے

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2023, 9:19 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،18؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں مہنگائی نے عام لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ظاہر ہے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بھی بڑھی ہے۔ اس سب کے درمیان حکومت خاموش ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

کانگریس صدر نے ٹوئٹ کیا، ''خام تیل کی قیمتیں زمین پر ہیں، لیکن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ مودی حکومت = عوام سے لاکھوں کروڑوں کی لوٹ لامحدود!، کھڑگے نے اس ٹوئٹ کے ساتھ ایک گرافکس بھی شیئر کیا ہے۔ گرافکس بتاتے ہیں کہ کس طرح مودی حکومت تیل کے ذریعے ملک کے عوام کو 'کھلے عام لوٹ رہی ہے'۔ گرافکس میں دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 7 ماہ میں خام تیل کی قیمت میں 32 فیصد کی کمی ہوئی ہے، اس کے باوجود مودی حکومت نے تیل کی قیمت میں کمی نہیں کی۔

اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ لیکن اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کے مطابق ملک کے عوام کو 18 روپے کم میں تیل دیا جا سکتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اگر حکومت چاہے تو عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرول 88 روپے 31 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 76 روپے 27 پیسے فی لیٹر دے سکتی ہے۔ لیکن حکومت ایسا نہیں کر رہی اور عوام کو مہنگے داموں میں تیل خریدنا پڑ رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں موسلادھار بارش نے کیا برا حال، پروازیں منسوخ، اسکول-کالج بند

مبئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے پورا ممبئی شہر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ آس پاس کے علاقوں میں بھی حالات خراب ہیں۔ شہر کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ممبئی سے متصل پونے میں بھی صورتحال بہت خراب ہے۔ سڑکوں کے ساتھ ساتھ ...

خواتین کے حقوق اور حصہ داری کے لیے کانگریس شعبہ خواتین شروع کرے گی ملک گیر مہم

کانگریس شعبہ خواتین ملک کی نصف آبادی یعنی کہ خواتین کے حقوق و حصہ داری کے لیے ملک گیر مہم شروع کرے گی۔ یہ مہم 29 جولائی سے دہلی کے جنتر منتر سے شروع کی جائے گی جو ملک کی تمام ریاستوں کے دالحکومت سے گزرے گی۔ اس مہم کے مطالبات میں خواتین ریزرویشن بل، مہالکشمی اسکیم کا نفاذ اور ...

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کی ہائی کورٹ میں عرضداشت، نوٹس جاری

بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی کورٹ میں ان کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضداشت داخل کی گئی ہے جس میں ان کے پورے انتخابی عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ ...

مانسون اجلاس: کسانوں کو دھوکہ دے رہی حکومت، 70 ہزار روپے فی ایکڑ کی ٹیکس وصولی!

کانگریس سمیت پوری اپوزیشن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور ان سے 70 ہزار روپے فی ایکڑ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی بجٹ 2024-25 پر عام بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’کرسی بچانے‘ کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں ...