حکومت نے پارلیمنٹ میں وہائٹ پیپر نہیں بلکہ سفید جھوٹ پیش کیا، پی ایم مودی پر کانگریس حملہ آور

Source: S.O. News Service | Published on 9th February 2024, 8:48 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) مرکز کی مودی حکومت نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران اپنی معاشی پالیسیوں، ریونیو اور سرکاری خزناہ کی حالت واضح کرنے کے لیے قرطاس ابیض یعنی ’وہائٹ پیپر‘ پیش کیا، جس کی کانگریس سخت تنقید کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے پارلیمنٹ میں ’وہائٹ پیپر‘ نہیں بلکہ ’سفید جھوٹ‘ پیش کیا ہے۔

دراصل وزیر اعظم مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کا دعویٰ ہے کہ آنے والے کچھ سالوں میں ہندوستان پوری دنیا میں تیسری سب سے بڑی معیشت بن کر ابھرے گی۔ حالانکہ اس معاملے میں ہمیشہ پی ایم مودی کی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ وزیر مالیات کو بھی کانگریس کٹہرے میں کھڑا کرتی رہی ہے۔ اب پارلیمنٹ میں ’وہائٹ پیپر‘ پیش کیے جانے پر جئے رام رمیش نے واضح لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ پی ایم مودی کی معاشی پالیسیوں کے سبب ملک کی معیشت زبردست زوال کا شکار ہوئی ہے۔

جئے رام رمیش نے شمال مشرقی ہند کی حالت پر سوال کیا اور کہا کہ حکومت کو بے روزگاری، نوٹ بندی، سرحدی علاقوں میں کشیدگی اور منی پور میں ہوئے تشدد پر دستاویز پیش کرنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’بجٹ اجلاس 2024 میں پیش کیا گیا وہائٹ پیپر حقائق سے کوسوں دور ہے۔ یہ ’سفید جھوٹ پیپر‘ ہے۔‘‘

اس معاملے میں آسام سے کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گگوئی نے بھی آج لوک سبھا میں بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی حکومت ایونٹ مینجمنٹ میں ماہر ہے۔ اس کی مثال آج ایوان میں دیکھنے کو ملی۔ حکومت نے جو یہ وہائٹ پیپر لایا ہے، وہ محض انتخابی ڈرامہ ہے۔ یہ حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے کی ایک سازش ہے، لیکن لوگ اس سازش میں پڑنے والے نہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...