سدارامیا کے خلاف لوک آیوکتہ میں شکایت درج

Source: S.O. News Service | Published on 5th November 2022, 12:25 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍ نومبر (ایس او نیوز) بی جے پی کے ترجمان این آر رمیش نے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے خلاف لوک آیوکتہ میں شکایت درج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ سدارامیا نے ان کے دور اقتدار ایک باوقار عہدہ کی تقرری کرکے چیک کے ذریعہ رقم حاصل کی ہے۔

لوک آیوکتہ دفتر میں دستاویزات کے ساتھ شکایت درج کرتے ہوئے رمیش نے کہا کہ 2014ء میں جب سدارامیا وزیر اعلیٰ تھے، کنگس کورٹ وویک نام سے مشہور ایل وویکا نندا سے 1کروڑ 30لاکھ روپئے حاصل کرکے بنگلور ٹرف کلب کے نگراں کار عہدہ پر نامزد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 3سال کی میعاد کے لئے بنگلور ٹرف کلب کی مجلس عاملہ اجلاس کی رکنیت کے لئے نامزد کیا اور لوک آیوکتہ اور ریاستی انتخابی کمیشن کو 21/اپریل 2018ء کو درج حلف نامہ میں قرضہ حاصل کرنے کی اطلاع دی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...