بی جے پی مغربی بنگال میں جعلی ویڈیو پھیلا رہی ہے، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا سنسنی خیز الزام

Source: S.O. News Service | Published on 17th April 2024, 12:32 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ، 17 /اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس پر ریاست میں جعلی ویڈیو پھیلانے کا سنسنی خیزالزام لگایا ہے۔ ایک انتخابی ریلی میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی جعلی ویڈیو بنانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے اور پھر انہیں سوشل میڈیا پر پھیلا رہی ہے۔ جو کچھ بھی آپ دیکھتے ہیں اس پر بھروسہ نہ کریں کیونکہ وہ ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیتی ہے۔

شمالی بنگال کے جلپائی گوڑی میں پارٹی کی جانب سے ایک انتخابی جلسۂ عام کا انعقاد کیا گیا تھا جس سے وہ خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ جعلی ویڈیو بناتے ہیں اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر آپ جو کچھ دیکھتے ہیں اس پر یقین نہ کریں کیونکہ وہ ہمیشہ جھوٹ کا ہی سہارا لیتے ہیں۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر میں مرکزی ایجنسیوں کے ایک گروپ پر بی جے پی کی حمایت کے لیے عام لوگوں کو ہراساں کرنے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ (مرکزی ایجنسیاں) بی جے پی کے چھوٹے بھائیوں کی طرح کام کر رہی ہیں اور بی جے پی کی حمایت کے لیے عام لوگوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات سے قبل مغربی بنگال میں مرکزی ایجنسیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ بی جے پی کی مدد کی جا سکے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی اس بات کو اچھی طرح سمجھ رہی ہے کہ وہ جیت نہیں پائے گی اس لیے وہ ہار کے خوف سے جھوٹ پھیلا رہی ہے۔ بی جے پی کے لوگوں کو اس بات کا اچھی طرح احساس ہے کہ وہ نہیں جیتیں گے۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ دینے والوں کو اب اپنی غلطی کا احساس ہو رہا ہے، اس مرتبہ وہ غلطی نہیں کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے رام نومی تہوار کے موقع پر کشیدگی کے اندیشوں کے پیشِ نظر انتباہ بھی جاری کیا۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی میں نہ پھنسیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...