کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپا کو سی آئی ڈی کا نوٹس، پوسکو معاملے میں تفتیش کے لیے طلب

Source: S.O. News Service | Published on 13th June 2024, 10:37 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 13/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) سی آئی ڈی نے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈ ی یورپا کو ان کے خلاف درج پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل افینس ایکٹ (پوسکو) کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔ سی آئی ڈی نے اس کے لیے انہیں نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ یڈی یورپا پر پوسکو اور تعزیرات ہند کی دفعہ 354 A کے تحت مقدمہ درج ہے۔ یہ مقدمہ ایک 17 سالہ لڑکی کی ماں کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔

رپورٹ  کے مطابق یڈی یورپافی الوقت دہلی میں ہیں اور ان کی واپسی کے بعد ان کے سی آئی ڈی کی تفتیش میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے رواں سال 2 فروری کو ایک میٹنگ کے دوران شکایت کنندہ کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ سداشیو نگر پولیس کے ذریعے 14 مارچ کو کیس درج کیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آلوک موہن نے فوری طور پر مزید تحقیقات کے لیے کیس سی آئی ڈی کو سونپنے کا حکم جاری کیا تھا۔ یڈی یورپا پر الزامات لگانے والی 54 سالہ خاتون کا پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے گزشتہ ماہ ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہو گیا۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانونی طور پر اس مقدمے کا سامنا کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی نے انہیں منگل کو ایک نوٹس بھیجا تھا جس میں انہیں بدھ کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا تھا۔ چونکہ وہ اس وقت دہلی میں ہیں اس لیے انہوں نے وقت طلب کیا ہے۔ وہ تین دن کے بعد پولیس کے سامنے پیش ہوں گے۔ پولیس نے کہا ہے کہ سی آئی ڈی پہلے ہی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت متاثرہ اور اس کی ماں کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک بورڈ کے 8، 9 اور 10ویں کے نتائج پر عائد پابندی

کرناٹک کے اسکولوں میں کلاس 8، 9، اور 10 کے ششماہی امتحانات کے نتائج جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے کرناٹک کے تمام اضلاع میں واقع اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک نتائج جاری نہ کریں۔ اس فیصلے کو سپریم کورٹ کا کرناٹک حکومت کے لیے ایک واضح جواب سمجھا ...

بنگلورو: شدید بارشوں سے عمارت منہدم، 17 افراد ملبے تلے دبے، 3 کی موت

کرناٹک میں مسلسل بارشوں نے شدید تباہی مچا دی ہے۔ بنگلورو کے ہینور کے قریب بابوسبپالیہ میں ایک زیر تعمیر عمارت بارش کی وجہ سے منہدم ہو گئی۔ حادثے کے وقت تقریباً 24 مزدور عمارت کے اندر کام کر رہے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ ...

گلبرگہ میں حاملہ خواتین کی اموات میں تشویشناک اضافہ

ضلع گلبرگہ میں حاملہ خواتین کی زندگی کو محفوظ بنانے اور ان کی صحت کو بہتر کرنے میں کئی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، اپریل سے ستمبر 2024 کے دوران ضلع بھر میں 22 حاملہ خواتین کی اموات ہوئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ تعداد 19 تھی۔ اس سال کے دوران، گلبرگہ کے شہری علاقوں ...

بنگلورو کی بارشیں مسائل اور حکومت کی ذمہ داریاں۔۔۔۔۔۔از: عبدالحلیم منصور

بنگلورو، جو کبھی اپنی شاندار آب و ہوا اور دلکش مناظر کےلئے جانا جاتا تھا، اب موسمیاتی تبدیلیوں اور ناقص انفراسٹرکچر کی وجہ سے سنگین مشکلات کا شکار ہے۔ مانسون کی بارشیں جو پہلے اس شہر کی خوبصورتی کا حصہ تھیں، اب شہریوں کے لیے مصیبت بن گئی ہیں۔ ہر سال بارشوں کے دوران کئی علاقے ...

کرناٹک میں 100 نئے پولیس تھانوں کا قیام ہوگا: سدارامیا

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں 100 نئے پولیس تھانے قائم کیے جائیں گے اور 10 ہزار پولیس کوارٹرز کی تعمیر 2025 تک مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ایک تقریب کے دوران کہی، جس میں انہوں نے پولیس کی سہولیات کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔