داونگیرے کے چیناگیری میں پولیس کی حراست میں نوجوان کی موت کے خلاف پرتشدد احتجاج - شہر میں  کشیدگی

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2024, 5:47 PM | ریاستی خبریں |

داونگیرے،  25 / مئی (ایس او نیوز) داونگیرے کے چیناگیری شہر میں پولیس کی حراست میں ایک نوجوان کی موت واقع ہونے کے بعد لوگوں نے پرتشدد مظاہرہ کیا اور پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا ۔ پتھراو کی وجہ سے پانچ  پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ کئی 11 پولیس اہلکاورں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے ۔
    
داونگیرے کے ایس پی اوما پرشانت نے بتایا کہ "چیناگیری غیرقانونی طریقے سے جوا (مٹکا) کھیلنے کے الزام میں ٹیپو نگر کے رہائشی  کل رات کوعادل (30 سال) نامی شخص کو پولیس اسٹیشن لایا گیا تھا ۔ پولیس اسٹیشن کے اندر وہ اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑا تو اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا ۔ وہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت واقع ہونے کی تصدیق کی ۔ حالانکہ عادل چھ سے سات منٹ سے زیادہ وقفے تک پولیس اسٹیشن کے اندر رہا نہیں تھا مگر عادل کے رشتے داروں کا دعویٰ ہے کہ عادل کی موت پولیس حراست میں ہوئی ہے ۔" 
    
ایس پی نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن کے اندر سی سی ٹی وی کیمرہ موجود ہے ۔ عادل کے والد کی طرف سے درج کی گئی شکایت پر تحقیقات کی جائیں گی ۔ اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے لاش کا پوسٹ مارٹم داونگیرے ضلع اسپتال میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں کیا جائے گا ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ پرتشدد کے بعد شہر میں سخت کشیدگی ہے ۔ سیکیوریٹی بندوبست سخت کر دیا گیا ہے ۔ پڑوسی اضلاع سے پولیس کی اضافی کمک طلب کر لی گئی ہے ۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف بھی معاملے درج کیے ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک میں بڑھ گئیں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں؛ وزیراعلی نے کہا اب بھی گجرات اور ایم پی سے ہمارے دام ہیں کم

کرناٹک بھر میں ہفتہ، 15جون سے پیٹرول کی قیمتوں میں تین روپیہ اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3.50 روپیوں کا اضافہ کرنے کے کانگریس حکومت کے فیصلے کا پُرزور دفاع کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اتوار کو کہا کہ قیمتوں میں اضافہ ضروری عوامی خدمات اور ترقیاتی کاموں کو فنڈ فراہم کرنے کے لئے ...

جوئیڈا کے رام نگر میں خود سوزی کی وجہ سے نوجوان کی موت - پولیس پر ہراسانی کا الزام - کُونبی سماج کا احتجاج 

تعلقہ کے رام نگر پولیس تھانے کے افسران کی طرف سے ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کُونبی سماج کے جس نوجوان نے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی تھی ، اس نے بیلگام کے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔ جس کے بعد قصوروار پی ایس آئی اور عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ...

نیٹ کا امتحان دوبارہ لیا جانا چاہئے، گریس مارکس دینا غلط: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کو نیٹ کا امتحان دوبارہ منعقد کرنے کی وکالت کرنے ہوئے کہا کہ گریس مارکس دینا غلط ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کہا کہ نیٹ امتحان میں ان طلباء کے ساتھ غلط ہوا جنہوں نے سخت محنت کی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’طلباء ...

بولیار مسجد کے سامنے اشتعال انگیزی کی طرح خاطیوں پر حملہ بھی غلط، سوشیل میڈیا پر جعلی پیغامات وائرل کرنے والوں پر بھی کارروائی : یوٹی قادر

ریاستی قانون ساز  اسمبلی کے اسپیکر یوٹی قادر نے کہا کہ منگلور و اسمبلی حلقہ کا   بولیار گرام ہم آہنگی کی ایک مثال ہے، جہاں مقامی لوگ اور  پولیس حالیہ واقعہ سے متعلق معاملے کو حل کرنے جا رہے  ہیں۔ یوٹی  قادر نے کہا کہ اگر باہر کے لوگ اپنا منہ بند رکھیں  تو یہ ملک سے حقیقی دیش ...

کلیان کرناٹک ترقیات کیلئے سالانہ 5000 کروڑ روپئے گرانٹ، اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں 41 گرلز کالجز شروع کئے جائیں گے: سدارامیا 

ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کلیان کرناٹک کے لیے 5000 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے ۔ اسمبلی انتخابات کے موقع پر انتخابی منشور میں اور بجٹ میں کیے گئے وعدہ کے مطابق کلیان کرناٹک خطے کی ترقی کے لیے سالانہ 5000 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ سدارامیا نے کے کے ...