چندریان-3 چاند کے مدار میں داخل، منزل کی طرف بڑھایا ایک اور قدم

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2023, 1:55 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بینگلورو، 6/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) ملک کا باوقار چندریان مشن مسلسل اپنی منزل کی جانب گامزن ہے اور چندریان-3 کو ہفتے کے روز چاند کے مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل کرا دیا گیا۔ اسرو (انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی ہے۔ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ’’چندریان-3 کو چاند کے مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل کرا دیا گیا ہے۔ مشن آپریشن کمپلیکس (ایم او ایکس)، آئی اسٹریک (اسرو ٹیلی میٹری، ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک)، بنگلور سے پیری لیون پر ریٹرو برننگ کی کمانڈ دی گئی تھی۔ پیری لیون خلائی جہاز کا چاند سے قریب ترین مقام ہے۔

اسرو نے سیٹلائٹ سے اپنے مراکز کو موصول ہونے والا ایک پیغام بھی شیئر کیا۔ جس میں لکھا تھا ’’ایم او ایکس، آئی اسٹریک، یہ چندریان-3 ہے۔ میں قمری کشش ثقل کو محسوس کر رہا ہوں۔‘‘ 14 جولائی کو لانچ ہونے کے بعد سے تین ہفتوں میں پانچ سے زیادہ تبدیلیوں میں، اسرو چندریان-3 خلائی جہاز کو زمین سے دور کے مدار میں لے جا رہا ہے۔

اسرو نے جمعہ کو بتایا تھا کہ چندریان-3 نے 14 جولائی کو لانچ ہونے کے بعد سے چاند کی دوری کا تقریباً دو تہائی فاصلہ طے کر لیا ہے۔ یکم اگست کو خلائی جہاز کو زمین کے مدار سے چاند کی طرف اٹھانے کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا اور گاڑی کو ’ٹرانس لونر مدار‘ میں داخل کرا دیا گیا۔ اس سے پہلے، اس نے کہا تھا کہ وہ 23 اگست کو چاند کی سطح پر چندریان -3 کی 'سافٹ لینڈنگ' کرنے کی کوشش کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بینگلورو: دھوتی میں ملبوس کسان کو داخلہ نہ دینے کا معاملہ : حکومت نے دیا سات دن کے لئے مال بند کرنے کا حکم 

دو دن قبل بینگلورو کے ایک مال میں ایک عمر رسیدہ کسان اور اس کے اہل خانہ  کو اس وجہ سے داخلہ دینے سے انکار کیا گیا تھا کہ وہ کسان دھوتی میں ملبوس تھا ۔ اس واقعے کی ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد اس کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی تھیں اور مال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا ۔ 

کرناٹک پرائیویٹ فرموں میں کناڈیگاس کے لیے 100فیصد کوٹہ لازمی کرنے والا بل منظور

کرناٹک کی کابینہ نے ایک بل کو منظور کیا ہے جس میں کننڈیگاس کو گروپ سی اور ڈی کے عہدوں کے لیے نجی شعبے میں 100 فیصد ریزرویشن لازمی قرار دیا گیا ہے،  وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا۔یہ فیصلہ پیر کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

وزیر تعلیم نے پیپر لیک سے کیا انکار تو کانگریس نے پیش کر دی فہرست، شمار کرائے 25 معاملات

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے نیٹ اور پیپر لیک کا معاملہ اٹھایا گیا، جس پر ایوان میں کافی ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے وزیر تعلیم سے سوال کیا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کیا کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کے سوال اٹھانے پر وزیر ...

یوگی حکومت کو لگا بڑاجھٹکا، کانوڑ یاترا روٹ پر ’نام کی تختی‘ لگانے کے فیصلے پر سپریم کورٹ نے لگائی روک؛ اے پی سی آر کو ملی ایک اور کامیابی

سوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر) سمیت دیگر ایڈوکیٹس کی جانب  سے سپریم کورٹ  کا دروازہ کھٹکنانے کے بعد عدالت عالیہ نے   یوگی حکومت   کے  مبینہ نفرت پھیلانے کے منصوبہ کو خاک میں ملادیا  اور اہم حکم جاری کرتے ہوئے اتر پردیش، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش حکومت کی ...

بہار کو نہیں ملے گا خصوصی ریاست کا درجہ!، مودی حکومت کے فیصلے پر کانگریس اور آر جے ڈی حملہ آور

کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مودی حکومت نے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ویڈیو کی شکل میں کیے گئے اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ بہار کی عوام لگاتار خصوصی ریاست کا درجہ دیے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ...

کالج پاس کرنے والے نصف طلبا کے پاس روزگار کے لیے ضروری اہلیت موجود نہیں، معاشی سروے میں انکشاف

مرکزی حکومت نے 2024 کا معاشی سروے جاری کیا ہے جس میں کئی اہم باتیں نکل کر سامنے آئی ہیں۔ اس معاشی سروے کے مطابق ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی آبادی کا 65 فیصد 35 سال سے کم عمر کا ہے، لیکن ان میں سے کئی لوگوں کے پاس جدید معاشی نظام میں کام کرنے کے لیے ضروری ہنر موجود نہیں ہے۔ اندازہ ظاہر ...

لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ: سپریم کورٹ نے آشیش مشرا کو دی مشروط ضمانت

سپریم کورٹ نے پیر  کو سابق مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کو دی گئی عبوری ضمانت کو باقاعدہ مشروط ضمانت میں تبدیل کر دیا ہے۔ آشیش مشرا کو 2021 کے لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں ضمانت دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے مشرا کو باقاعدہ ضمانت دیتے ہوئے عبوری ...