چامراج پیٹ معاملہ میں حکومت انتقامی کارروائی کے موڈ میں؟ کسی بھی وقت’سوپر سیڈ‘ہو سکتا ہے ’کرناٹک وقف بورڈ‘

Source: S.O. News Service | Published on 6th September 2022, 10:58 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍ستمبر ( خصوصی رپورٹ:رضوان اللہ خان)   ریاستی حکومت کی طرف سے وقف بورڈ کو چامراج پیٹ عید گاہ معاملہ میں نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس کی اعلیٰ سرکاری حلقوں میں تصدیق ہو چکی ہے اور اب یہ مانا جا رہا ہے کہ حکومت وقف بورڈ کو کسی بھی وقت سوپر سیڈ کر سکتی ہے۔چامراج پیٹ عید گاہ میں گنیش اتسو کے اہتمام کا موقع فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے والی ریاستی بی جے پی حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلہ سے جو جھٹکا لگا، اس سے ایسا لگتا ہے کہ ریاستی حکومت ابھی سنبھل نہیں پائی ہے اور عدالت عظمیٰ کی طرف سے اس عید گاہ میدان میں صورتحال جوں کی توں برقرار رکھنے کے لئے جو حکم سنایا گیا، اس کے بعد حکومت کرناٹکا اسٹیٹ بورڈ آف اوقاف سے انتقام لینے پر اتر آئی ہے۔ کرناٹکا اسٹیٹ بور ڈ آف اوقاف کے اعلیٰ ذرائع نے بورڈ کے تئیں حکومت کے انتقامی رویہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریاستی انتظامیہ کی طرف سے جیسے کہ پہلے ہی وقف بورڈ چیرمین شافع سعدی کو دھمکی دی گئی تھی کہ چامراج پیٹ عید گاہ معاملہ میں وقف بورڈ ریاستی حکومت کے موقف کے مطابق عمل کرے، ورنہ بور ڈ کو سوپر سیڈ کردیا جائے گا، اب ریاستی انتظامیہ کی طرف سے اس کو عملی جامہ پہنانے کی پوری تیاری کرلی گئی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وقف بورڈ کی طرف سے جب چامراج پیٹ عید گاہ معاملہ میں سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کی تیاری کی جا رہی تھی اور سینئر وکیل کپل سبل کو اس کیس میں بورڈ کی طرف سے پیروی کرنے کے لئے راضی کرلیا گیا تھا تو اس کے بعد خود ریاستی وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے تین سے چار مرتبہ وقف بورڈ چیرمین کو کال کیا۔ لیکن جب انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا تو بعد میں ان کے ایک پی اے کے نمبرسے کال کر کے وزیر اعلیٰ نے چیرمین سے رابطہ کیا اور ان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ وہ چامراج پیٹ عید گاہ معاملہ میں سپریم کورٹ سے رجوع ہونے سے گریز کریں۔ اس خوف سے کہ کہیں سیاسی دباؤ میں آکر وقف بور ڈ کیس سے کہیں ہٹ نہ جائے۔ چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے راتوں رات سنٹرل مسلم اسوسی ایشن آف کرناٹکا(سی ایم اے) کی طرف سے بھی سپریم کورٹ میں ایک اور عرضی داخل کروائی۔ تاہم وقف بور ڈ کی عرضی برقرار رہی اور عدالت عظمیٰ نے سی ایم اے کی عرضی کو ہی بنیاد بنا کر چامراج پیٹ عید گاہ میں گنیش اتسو کے اہتمام کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔اب جبکہ عدالت کا فیصلہ آ گیا اور چامراج پیٹ میں گنیش اتسو کی اجازت نہیں دی گئی اور یہ تہوار پُر امن طور پر گزرگیا۔لیکن اس فیصلے کے بعد ریاستی حکومت کی حالت زخمی شیر کی مانند ہو چکی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ سینئر وزراء کے ساتھ بات چیت کے درمیا ن یہ طے ہوا ہے کہ اس کے لئے وقف بور ڈ کو سبق سکھانا پڑے گا۔

(بشکریہ : روزنامہ سالار ، بتاریخ: 6؍ستمبر 2022) 

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...