مرکزی ٹیم نے بیدر میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا لیا جائزہ

Source: S.O. News Service | Published on 11th September 2022, 11:49 AM | ریاستی خبریں |

بیدر، 11؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی  وزارت داخلہ کی ایک ٹیم نے کرناٹک کے بیدر ضلع میں جولائی اور اگست کے مہینوں میں ہوئی بارش سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا اور ضلع میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ پہلے انہوں نے بیدر شہر کے نیو آدرش کالونی میں سڑک کے نقصان کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں بیدر تعلقہ کے ہونا کیرا گاؤں کا دورہ کیا اور بارش سے تباہ شدہ مکانات کا جائزہ لیا اور نقصانات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

ضلع ڈپٹی کمشنر گووندا ریڈی نے بتایا کہ مکان کے نقصان کے لیے 10,000 روپے عارضی طور پر دیے گئے، بعد میں ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی طرف سے معاوضہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مکانات کے نقصان کو اے بی سی کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے اور مکانات کو پہنچنے والے نقصان کی مقدار کے مطابق معاوضہ دیا جا رہا ہے۔ مرکزی ٹیم نے کمل نگر تعلقہ کے ہولاسمودرا گاؤں میں فصلوں کے نقصان اور ساولگی گاؤں میں مکانات اور فصلوں کے نقصان کا مشاہدہ کیا۔ بعد میں انہوں نے بھالکی تعلقہ میں بارش سے ہونے والے نقصانات کا مشاہدہ کیا اور عہدیداروں سے جانکاری حاصل کی۔

ڈائرکٹر وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود حکومت ہند ڈاکٹر کے منوہر، دیہی ترقی کی وزارت کے انڈر سکریٹری ایس بی تیواری، کرناٹک ریاست کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے افسران، مرکزی وزارت داخلہ کی ایک ٹیم بشمول جگدیش نے بیدر ضلع میں نقصان کا مشاہدہ کیا۔ اس ٹیم کے ساتھ ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم، اسسٹنٹ کمشنر محمد نعیم مومن، محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائرکٹر ترامنی، بیدر تعلقہ تحصیلدار اناراؤ پاٹل اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔