آسام-میگھالیہ بین ریاستی سرحد پر تصادم، غلیل اور تیر سے حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2023, 12:17 PM | ملکی خبریں |

 شیلنگ  ،28/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  آسام اور میگھالیہ کے بین ریاستی سرحد سے ملحق ایک گاؤں میں تصادم کا معاملہ پیش آیا ہے۔ اس دوران دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر خوب حملہ کیا، حالانکہ اس میں کسی کے سنگین زخمی ہونے کی خبر فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس حملے میں غلیل اور تیر کا استعمال کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھالیہ کے مغربی جینتیا ہلز ضلع اور آسام کے مغربی کاربی انگلونگ ضلع سے ملحق گاؤں لاپنگاپ میں تصادم کا یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ دونوں ریاستوں کی پولیس کو جب تصادم کی خبر ملی تو وہ جائے وقوع پر پہنچی۔ انھوں نے مقامی لوگوں کو کسی طرح سمجھا کر خاموش کرایا جس سے حالات معمول پر آ گئے۔

مغربی جینتیا ہلز ضلع کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ ہم آسام کے مغربی کاربی آنگلونگ ضلع کے افسران سے حالات کو لے کر بات کر رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ صبح کی صبح ماحول کشیدہ تھا، لیکن جب پولیس نے لوگوں کو تصادم والی جگہ پر جانے سے روک دیا تھا حالات قابو میں آ گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...